49 تحریریں
شاعریسیاست

ہیش ٹیگ شاعری

یہ مناسب رہے گا کہ مسئلے پر گفتگو سے پہلے ڈسکلیمر کا اندراج کردیا جائے کہ حضرت اقبال کی شاعری سے ہماری جذباتی انسیت محض اسی نوعیت کی ہے جو کسی بھی اردو شاعری کے پرستار کی ہونی چاہیے بلکہ ہم تو رحمتہ اللہ علیہ کا لاحقہ بھی سنت غیر موکدہ کی مانند ہمیشہ...

مزید پڑھیں
طنزومزاحمعاشرہ

پگلے ۔ 23 مارچ کی خصوصی تحریر

اگلے دنوں جب مالیاتی ادارے اور عالمی معیشتیں اپنی سرمایہ داری کے ہاتھوں گھائل اشتراکی "بیل آؤٹ" کی دہائی دینے میں مصروف تھے تو آپ نے کریڈٹ ڈیفالٹ سواپ کا ذکر کثیر ضرور سنا ہوگا۔ 23 مارچ کو جب مملکت خداد کے ریاستی مالکوں اور سماجی ٹھیکیداروں کی اٹھکیل...

مزید پڑھیں
طنزومزاحمعاشرہ

قلندر کدھر جائے؟

غلامی اگر مکروہ قرار نا دی جاتی تو نواب صاحب کے صف شکن ماموں ہی قرار پاتے؛ وہی صوم و صلاۃ کی پابندی، منطق میں طاق، فلسفہ میں طاق الا طاق اور پھر بٹیر سی طبعیت۔ فرق صرف یہ کہ مولوی صاحب بھی معقول کرنے سے معذور۔ لیکن یہ سب مصاحبوں کے قصیدے نہیں بلکہ ما...

مزید پڑھیں
طنزومزاحمعاشرہ

بنام دیسی لبرل

محترم دیسی لبرل، خالی صفات و سرکش دہر، آداب نامہ دار کی حاضری ہوئی اور وصول پایا آپ کا رقعہ؛ رقعہ کہیے کہ حال دل، سچ پوچھیے تو دل سے شعلہ آہ نکلا؛ اسی سبب دن برباد اور طبعیت مضمحل پاتا ہوں، سوچتا ہوں خدمت باطل میں کچھ حق نذر کروں کہ مشیران اُبہت حق...

مزید پڑھیں
سیاستطنزومزاح

انقلابازیاں

سچ پوچھیے تو ہم بھی انقلابوں کے متاثرین میں شامل ہوئے جاتے ہیں؛ قصور ہمارا نا جانیے کہ ہم نے اپنی سی کردیکھی مگر کیا کیجیے کہ میلاد سے لے کر آج یہ سن آپہنچا مگر قبلہ انقلاب کو نا آنا تھا نا آن کے دیے۔ پہلے پہل تو بڑے رنگین قسم کے انقلابوں کا دبدبہ تھ...

مزید پڑھیں
طنزومزاحمعاشرہ

ٹھیکیدار کا مسئلہ

دیکھیے یہ جنسی برابری، زبان، رنگ، مذہب اور نسل کی ثانوی حیثیت؛ کردار و تقوی سے انسان کی پہچان بڑی رومانوی باتیں ہیں لیکن ہم ٹہرے ان اصولوں کے ٹھیکیدار اور بطور ٹھیکیدار ہمارا کام ان اصولوں پر عمل کرنا نہیں بلکہ آپ کی زندگی میں ان کا اطلاق یقینی بن...

مزید پڑھیں
سیاستطنزومزاح

چراغ نما

جزیرہ نما کو ہی لیجیے؛ کہتے ہیں تین اطراف پانی  اور ایک طرف خشکی تو بدنصیب زمین جزیرہ نہیں رہتی بلکہ جزیرہ نما ہوجاتی ہے۔ بات اتنی سادہ اور آسانی سے سمجھ آنے والی ہے کہ ہمارے ایسے کوڑھ مغز  کے لیے گویا لغوی نمونہ ۔ اب کوئی قطب نما کہے تو  قطب چاہے ار...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

رد عمل

راہ چلتے اچانک کوئی آوارہ آپ کے اوپر ایک ننگی گالی اچھال دے تو اس پر رد عمل مختلف قسم کا ہوسکتا ہے۔ مثلا ایک صورت میں آپ برابر کی برہنگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں جس سے جواب آں‌غزل کا ایک سلسلہ شروع ہوسکتا ہے جس کا اختتام شاید ہی خفت کے سوا کچھ ہو۔ دوسری...

مزید پڑھیں
سیاستمعاشرہ

تعلیم کے خلاف مہم کیوں؟

بنیادی طور پر تعلیم یا آپ اسے جدید تعلیم بھی کہہ لیں تو قابل اعتراض نا ہوگا  کے میدان میں ہم کس سطح پر کھڑے ہیں یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ ایسی صورت حال میں جب کہ ہمیں ہنگامی بنیادوں پر جدید تعلیم کے فروغ کے لیے کوششیں کرنی چاہییں ایک منظم مہم کی صو...

مزید پڑھیں
سیاستطنزومزاح

اردو کی حتمی کتاب۔

نوٹ۔ یہ مضمون ابن انشاء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہی لکھا گیا ہے؛ مماثلت نا ہونے کی صورت میں ادارہ ذمہ دار ہوگا۔ خودکش دیکھو سامنے خود کش حملہ آور آرہا ہے۔ ابھی چند لمحوں میں پھٹ جائے گا، خود جنت میں جائے گا اور باقی سب کے لیے دنیا جہنم بنادے گا...

مزید پڑھیں
دیار غیرطنزومزاح

گھر کا چراغ

ہمارے ایک دوست امریکہ گھومنے گئے تو اپنے ساتھ ایک چھوٹی سی صراحی اٹھا لائے۔ پاکستان پہنچ کر اس میں نا معلوم کسطرح پیٹرول ڈالا اور ایک بتی اڑس دی اور شعلہ دکھا کر بڑے فخر سے بتانے لگے کہ دیکھو یہ چراغ بنایا ہے۔ ہم نے انہیں بہتیرا سمجھایا کہ اسطرح‌ ک...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

کانسپریسی پکوڑے

قارئین آج ہم آپ کو کانسپریسی پکوڑے بنانا سکھائیں‌گے جو آپ فوری طور پر کسی بھی قسم کے حالات میں ہر جگہ بنا سکتے ہیں۔  ویسے تو اس میدان میں‌ جعفر کی با تاج بادشاہی ہے لیکن ایک آدھی ترکیب جو ابھی ابھی نازل ہوئی ہے صرف بہبود عامہ کے لیے شائع کررہے ہیں او...

مزید پڑھیں
سیاستمعاشرہ

کی ورڈ: الطاف حسین؛ قادیانی؛

اگر آپ یہ سطور پڑھ رہے ہیں‌تو دراصل آپ بھی میری اُس کمینی حرکت کے جھانسے میں آچکے ہیں‌ جس کے لیے کسی شاعر نے کیا خوب کہا تھا کہ "کچے دھاگے سے چلے آئیں گے سرکار بندھے"۔ تو پہلے ہی قدم پر حلفیہ بیان دینا چاہتا ہوں کہ اس پوسٹ کا قطعا کوئی تعلق الطاف حسی...

مزید پڑھیں
معاشرہ

کھانا گھر۔ ہفتہ بلاگستان کی خصوصی تحریر

ہفتہ بلاگستان کے یوم باورچی خانہ کے موقع پر مجھے خیال آیا کہ کیوں نہ آپ لوگوں کا تعارف کھانا گھر سے کروا دیا جائے۔ کھانا گھر دراصل ایک رفاحی ادارہ ہے جو غریب بستیوں میں انتہائی کم داموں اچھے میعار کا کھانا فراہم کرتا ہے۔ کھانا گھر کی دو شاخیں خدا کی...

مزید پڑھیں
طنزومزاحمعاشرہ

تعلیم بالغاں۔ ہفتہ بلاگستان کی خصوصی تحریر

پہلی بار بلوغت کے لغوی معنی جان لینے کے بعد ایک تندرست ذہن نوجوان کی تعلیم بالغاں میں دلچسپی کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ یہ بات صرف اہل نظر ہی سمجھ سکتے ہیں اور یہ واضح کردینا بہت ضروری ہے کہ اہل نظر سے ہماری مراد اسی کی دہائی کے ضیائی دور میں سن بلوغت...

مزید پڑھیں
انفارمیشن ٹیکنالوجیمعاشرہ

سافٹ ویر پائریسی۔ ایک مکروہ فعل ؟

سافٹ ویر پائیریسی کے حوالے سے یاسر عمران مرزا نے اپنے بلاگ میں کچھ نکات پیش کیے۔ افتخار اجمل صاحب نے اگلے روز اپنے بلاگ میں اسی سلسلے میں اپنا موقف بیان کیا اور اسی روز باذوق نے بھی اپنے بلاگ میں اس سلسلے کو موضوع بنایا۔ بلاگرز کے ساتھ ساتھ مبصرین نے...

مزید پڑھیں
معاشرہپاکستان

اشتہار بازی

تشہیر بذات خود  بری چیز نہیں،  'بازی' کا لاحقہ استعمال کرکے ہم نے دانستہ اُسے ناپسندیدہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ یوں بھی اردو میں یہ چلن کوئی نیا نہیں، کئی سابقے لاحقے ایسے دستیاب ہیں جن کا مناسب استعمال اچھے خاصے چال چلن والے الفاظ پر بجلی کی طرح گرتا ہ...

مزید پڑھیں
طنزومزاحمعاشرہ

ایماں کا درجہ حرارت

ابتدائی جماعتوں کی تعلیم کے دوران اقبال، مذہب اور سائنس ایک ساتھ ہی پڑھا دیے جاتے ہیں؛ کم سن ذہن مادے کی حالتوں اور ایماں کی حرارت کے تعلق کو ہی ڈھونڈتا رہ جاتا ہے۔ اُن دنوں کی بحث کا ایک حتمی نتیجہ یہی تھا کہ اگر ایماں کا درجہ حرارت ہے تو پھر اس کی...

مزید پڑھیں
سیاستطنزومزاح

کالم نویس - 2

گرمیوں کی چھٹیاں کالم نگار کے لیے نہایت اہم ہوتی ہیں اور کالم نگار کے وہ دیرینہ دوست جو یورپی و امریکی ممالک میں مقیم ہیں ان پر انتہائی بھاری۔ کالم نویسی کیوں کہ اب ایک پیشہ بن چکا ہے بلکہ یوں کہا جائے کہ کالم نگار بھی اب پیشہ کرنے لگے ہیں تو کچھ بیج...

مزید پڑھیں
معاشرہپاکستان

مجھے ورلڈ کپ نہیں چاہیے۔

میچ دیکھا تو خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں تھا۔ جب پاکستان نے 92 میں ورلڈ کپ جیتا تو میں وہ میچ نہیں دیکھ سکا اور اسکا افسوس مجھے ہر وقت رہتا ہے، پچھلے ورلڈ کپ میں فائنل میں بھارت سے شکست تو بہت بھاری تھی اور اس بار جب ورلڈ کپ جیتا تو مجھے سمجھ نہیں آرہا...

مزید پڑھیں
سیاستمعاشرہ

مبارکاں۔۔

لیجیے جناب۔۔ پاکستان کے عوام آپ کو مبارک ہو۔۔ پچھلے کتنے ہی مہینوں آپ ٹھڈے کھاتے رہے، فوجی حکومت سے محاذ آرائی مول لی، شہروں‌ شہروں‌ قریہ قریہ سر پہ خاک ڈالتے رہے اور آپ یہ سمجھتے رہے کہ عدلیہ کی بحالی کی تحریک چلا رہے ہیں۔۔ دیکھا پھر ہاتھ ہوگیا آپ ک...

مزید پڑھیں
دیار غیرطنزومزاح

سندباد ’جہادی‘ ۔

نئے دور کی موسیقی میں ایک چلن جسے حرف عام میں‌ ’ری مکس‘‌ کہا جاتا ہے بہت مشہور ہے۔ ری مکس اور مکس پلیٹ چاٹ‌بنانے کی تراکیب میں خاصی مماثلت پائی جاتی ہے یعنی پرانے دور کا ایک مشہور نغمہ لیں، اس میں بے ہنگم سازو آواز کا اضافہ کریں۔  کسی دوسری قوم کا آد...

مزید پڑھیں
سیاستطنزومزاح

حلال تعلیم

سنا ہے چوتھی تک تعلیم حلال ہوگئی ہے؟ ہاں‌یار سنا تو میں نے بھی ہے۔ لیکن چوتھی سے آگے کیوں نہیں؟ یار ملا ایف ایم کو پہلے پانچویں کی کتابیں پڑھ تو لینے دو پھر وہ فیصلہ کریں‌ گے۔

مزید پڑھیں
انفارمیشن ٹیکنالوجیمعاشرہ

ورچوئل زندگی ۔۔ حصہ اول

جہانزیب کا بلاگ اردو جہاں منفرد موضوعات پر بلاگز کے حوالے سے ایک جداگانہ شناخت رکھتا ہے۔ اس ہفتے کی جانے والی ایک پوسٹ "ورچوئل زندگی" میں انہوں نے جدید طرز زندگی کے اثرات کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا ہے۔ موضوع اتنا دلچسپ اور وسیع ہے کہ ہر بلاگر کا اس س...

مزید پڑھیں
معاشرہ

لوگ کیا کہیں گے؟‌

لوگ کیا کہیں گے؟‌ یہ فقرہ ہم میں سے کسی کے لیے اجنبی نہیں یہ وہ سریلا منتر ہے جس کے سحر میں‌کم و بیش دنیا کا ہر معاشرہ گرفتار ہے اور "لوگوں" کے اس بت کی خوشنودی کے لیے نامعلوم کن کن چیزوں کی بلی دی جاتی ہے۔ بنیادی طور پر غور کریں تو ہمارے بہت سارے چھ...

مزید پڑھیں
سیاستطنزومزاح

ہمارا "گے" طرز فکر

ہمارے مجبور ملک میں کئی حکومتیں‌آئیں وردیاں، شیروانیاں، واسکٹیں، پتلون کوٹ اورتو اور عمامے اور پگڑیاں بھی تسلسل سے شامل کارواں‌رہیں لیکن مجموعی طور پر ہم "گے" طرز حکومت کا خاتمہ نہ کرسکے۔ جناح‌ صاحب کو زندگی نے مہلت نہ دی لیکن انہوں نے "گے" باغات کا...

مزید پڑھیں
طنزومزاحمعاشرہ

قربانی کی کھالیں ہمیں دیں ۔۔۔۔ ورنہ؟

عید قرباں ویسے تو کئی حوالوں سے منفرد ہے خاص کر شہری لوگ ایک آدھ دن کے لیے جانوروں سے تھوڑا قریب ہوجاتے ہیں‌ اور تازہ گوشت کا مزہ بھی چکھ لیتے ہیں۔ عید پر سب سے بڑا مسئلہ قربانی کے جانور کی خریداری سمجھا جاتا ہے لیکن میرے لیے چرم قربانی اس سے کہیں‌ ب...

مزید پڑھیں
طنزومزاحمعاشرہ

کالم نویس

کل شام ایک ملک کے صدر کے ساتھ انتہائی مصروف دن گزار کر گھر پہنچا تو اہلیہ نے بتایا کے امریکہ سے براک اوبامہ کا فون آیا تھا۔ براک اوبامہ سے میرے تعلقات برسوں پرانے ہیں ہم دونوں‌ گرمیوں‌ کی تپتی دوپہر میں کنچے کھیلا کرتے تھے اور ساتھ کٹارے توڑنے کے بعد...

مزید پڑھیں
انفارمیشن ٹیکنالوجیطنزومزاح

ہولی کاؤ

اصل فقرہ اتنا ’ہولی‘ نہیں ہے، اچانک کوئی عجیب چیز دیکھ کر عام طور پر امریکیوں کا رد عمل اسی طرح کا ہوتا ہے۔ گائے کا استعمال البتہ محدود ہے، گوبر اور اس سے ملحقہ اعضاء بکثرت استعمال کیے جاتے ہیں آگے آپ سمجھدار ہیں۔ یونہی انٹرنیٹ گردی کرتے ہوئے پاک فیک...

مزید پڑھیں
سیاستمعاشرہ

پاگل پن

البرٹ آئن اسٹائن کا کہنا تھا کہ ایک ہی عمل کو بار بار دہرانا اور مختلف نتائج کی توقع کرنا پاگل پن کی نشانی ہے۔ میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ سیانا آدمی مستقبل میں جھانک کر پاکستانیوں کے طرز عمل کو دیکھ رہا تھا لیکن یہ طے ہے کہ اس قول کے مطابق ہم بحیثیت...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

اوبامہ کہانی

میں کینیا کے ایک سیاہ فام آدمی اور کنساس کی ایک سفید فام عورت کا بیٹا ہوں۔ میری پرورش میرے سفید فام نانا جو دوسری جنگ عظیم میں فوج میں شامل تھے اور نانی جو انکی غیرموجودگی میں فورٹ لیون ورتھ میں قائم بمبار جہاز اسمبلی لائن میں‌ کام کرتی تھیں کی مدد س...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

کیا صرف یہودی ذمہ دار ہیں؟

دنیا میں اس وقت ایک اندازے کے مطابق 1۔1 بلین مسلمان بستے ہیں جبکہ اسکے مقابلے میں یہودیوں کی کل تعداد 14 ملین کے قریب ہے۔ تعداد کا یہ فرق اتنا وسیع ہے کہ اس کو سمجھنے کے لیے کسی  جمع تفریق کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں۔ فرض کر لیں کہ ایک بلین مسلمان رو...

مزید پڑھیں
سیاستمعاشرہ

اسلامی نظام

پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کم و بیش  ہر دوسرا شخص اسلامی نظام کے نفاذ کی تجویز پیش کرتا ہے۔ سادہ، موثر اور پرکشش نظر آنے والی اس اصطلاح‌ کا کیا مطلب ہے، اس نظام کی خصوصیات کیا ہیں اور کس طرح‌ جدید دور میں قومیت کے جھنڈے تلے اس کا نفاذ کیا جا...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

نائن الیون۔ ایک تاریخی دن

آج ستمبر کی گیارہ تاریخ ہے ۔۔ پاکستان کے لیے تو اس دن ایک دکھ بابائے قوم کی وفات کی شکل میں‌ پہلے ہی موجود تھا لیکن سات سال پہلے ہونے والی ایک سفاک دہشت گردی نے نا صرف امریکہ بلکہ دنیا کی تاریخ کو ایک نئے موڑ پر لا کھڑا کردیا۔ نائن الیون سے وابستہ ک...

مزید پڑھیں
سیاستمعاشرہ

کیا طالبان مسلمان ہیں؟

خود کش دھماکے معمول کی بات بن جائیں گے یہ سوچ سوچ کر ہی ہول اٹھتا ہے۔ ایک ہفتے میں دو مقامات پر اور دوسرے تو اتنے حساس مقام پر کہ کئی سوالوں اور خدشات کو جنم دیتا ہے۔ کہا جارہا ہے بلکہ تمام ہی ذرائع کے مطابق طالبان (پاکستان) نے ان دھماکوں کی ذمہ داری...

مزید پڑھیں
سیاستمعاشرہ

مبینہ یوم آزادی

لعن طعن سننا میرے لیے کوئی نئی بات نہیں خاص طور پر جب میں “مبینہ یوم آزادی“ کا فقرہ استعمال کرتا ہوں تو کئی لوگوں کو پتنگے لگ جاتے ہیں لیکن جو بات ہے سو ہے اس میں کیا ہوسکتا ہے۔ پہلے تو میری یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کہ تقسیم دراصل ہوئی کب تھی۔ 3 جون...

مزید پڑھیں
معاشرہ

(شفقت حجام (قسط اول

شام کے سائے گہرے ہوچکے تھے، روشنی کی ایک ایک کرن یوں دم توڑتی جا رہی تھی جیسے بے بس انسان کی گل ہوتی امیدیں۔ پہاڑی علاقوں میں یہ وقت بڑا خطرناک ہوتا ہے ، مجھےگاؤں پہچنے کی جلدی تھی، خطرناکی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے میں تیز تیز قدم اٹھاتا منزل کی طرف بڑھ...

مزید پڑھیں
طنزومزاحمعاشرہ

خلیفہ

میاں تمہارے باپ سے بات کرنی پڑے گی۔ ارے ان لونڈوں کو کوئی اور کام ہے کے نہیں۔۔ ارے یہ تو ہمارے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے ۔۔ ابھی دیکھو دو گھنٹے میں کیسے بجلی نہیں آتی۔۔ کراچی کے گلی محلوں میں اپنا لڑکپن گزارنے والا کون آدمی خلیفہ سے واقف نہیں ہوگا۔۔ آپ...

مزید پڑھیں
سیاستطنزومزاح

ٹوپی ٹرانسفر

ٹوپی ٹرانسفر جیسے کھیل سے کون واقف نہ ہوگا۔ ہمارے لیے تو یہ قومی کھیل کا درجہ رکھتا ہے۔ اسکی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کے ملک کے چھوٹے سے چھوٹے آدمی سے لے کر صدر اور وزیر اعظم تک اس کھیل کو روزانہ کی بنیاد پر کھیلتے ہیں۔ صرف ان قارئین کی دل...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

بنیاد پرست کلیسا

ڈاونشی کوڈ مووی کو کلیسا میں‌ عکس بندی سے روک دیا گیا۔ تھوڑی دیر کے لیے تصور کیجیے کے کلیسا کے بجائے کوئی مسجد ہوتی اور روکنے والے پادریوں کے بجائے ملا ۔۔ دنیا میں بھونچال آجاتا۔۔ اتحادی طیاروں کے زنگ اتارے جانے لگ جاتے۔۔ مسلمان ملکوں میں قیامت آجاتی...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

شہر کراچی ہے جس کا نام

نیشنل پبلک ریڈیو آزادنہ خبروں کے حوالے سے ایک معتبر نام جانا جاتا ہے اور مجھے ذاتی طور پر اسکی خبروں اور تبصروں کا انداز بہت پسند ہے ۔ پچھلے دنوں اربن فرنٹیر کے نام سے ایک سیریز میں کراچی کے حوالے سے نہایت معلوماتی سیریل این پی آر پر نشر کی گئی۔ ارب...

مزید پڑھیں
معاشرہپاکستان

اگلے جنم موہے “سوکن“ نہ دیجو

معاشرے میں مرد و زن کے تعلقات کے حوالے سے “ہم عورتوں کو کیوں گھورتے ہیں“ اور “بیچارہ مرد“ کے عنوان سے کچھ گزارشات عرض کی تھیں جس میں دوسری شادی کے حوالے سے کچھ خواتین کے تحفظات سامنے آئے۔ زیر نظر مضمون میں میری کوشش ہوگی کے میں کثرت ازواج کے متعلق کچ...

مزید پڑھیں
دیار غیرمعاشرہ

کتنے آدمی تھے ۔۔۔

کتنے آدمی تھے۔ بظاہر معمولی معلوم ہونے والا یہ جملہ شاید 15 اگست 1975 تک معمولی رہا ہو لیکن شعلے جیسی فلم کے بعد یہ معمولی نہیں رہا۔ اس جملے کو سنتے ہی کانوں میں گھوڑوں کی ٹاپوں کی آوازیں، گبر کے پیروں کی چاپ اور “تیرا کیا ہوگا کالیا“‌جیسا معرکتہ الآ...

مزید پڑھیں
طنزومزاحمعاشرہ

بیچارہ مرد

کچھ عرصے پہلے عورتوں کے حوالے سے ہمارے ایک معاشرتی رویے کے متعلق ایک بلاگ تحریر کیا تھا۔کئی دوسرے اردو اور انگریزی بلاگرز نے بھی اس سلسے میں اپنا اظہاریہ تحریر کیا جسکی ایک جھلک آپ زیک وژن کی اس پوسٹ میں دیکھ سکتے ہیں۔ ہمارے کچھ برادران ملت نے اس بات...

مزید پڑھیں
طنزومزاحمعاشرہ

ہمیں ماتھے پے بوسہ دو۔۔

کہتے ہیں طبیعات کے اصول ماضی حال مستقبل اور خلاء میں یکساں رہتے ہیں۔ بات تو ماننے والی ہے اور کوئی بھی ذی ہوش آدمی اس کی نفی نہیں کرسکتا لیکن چچا نیوٹن اور پھوپھا آئن سٹائن کا ہمارے ملک کے بارے میں کیا خیال ہوتا؟ کیا طبعیاتی اور معاشرتی قوانین میں اس...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

یہ کیسا احتجاج ہے؟

وہی کارٹون ہیں وہی ڈنمارک ہے اور سب سے مایوس کن بات کے ہمارا احتجاج کا طریقہ کار بھی وہی۔۔ ابھی پچھلی دفعہ بھی ہم خود سوزی کے اذیت ناک مراحل سے گزر کر اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ ہمارا یہ طریقئہ احتجاج و اعتراض کسی صورت بھی ان گستاخان رسول کا کچھ بگاڑنے...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

ترکی میں احادیث کی ازسر نو تشریح

بی بی سی اردو کا باقاعدہ مطالعہ کرنے والوں کی نظر سے یقینی طور پر “ترکی احادیث کی ازسر نو تشریح“ کے نام سے نامہ نگار رابرٹ پگوٹ کی یہ خبر ضرور گزری ہوگی۔ اس بلاگ کا مقصد اس موضوع پر خالصتامثبت گفتگو کرنا ہے نا کے اس حساس موضوع کو بنیاد بنا کر مزید فت...

مزید پڑھیں
سیاستمعاشرہ

بیمار ذہنیت

ایک طرف تو غیر قانونی طور پر معزول ججوں کو عدلیہ میں موجود کالی بھیڑوں کی طرف سے گھر خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے جارہے ہیں تو دوسری طرف اپنے عہدے کی میعاد سے کہیں زیادہ منصب سپہ سالاری سے چمٹے رہنے کے بعد اسکی جان چھوڑنے کے بعد بھی صدر محترم آرمی ہاؤس...

مزید پڑھیں
معاشرہپاکستان

ہم عورتوں کو کیوں گھورتے ہیں؟

ہماری قوم کا عورتوں کے ساتھ برتاؤ کچھ عجیب قسم کا گردانا جاتا ہے۔ کہیں تو انہیں اس قدر پردے کا پابند کر دیا جاتا ہے کے راستہ دیکھنے کے لیے بھی دو بائی دو کی ایک جالی ہی میسر ہوتی ہے اور کہیں اتنا آزاد کے یورپی باشندے بھی انکی شہریت کی بابت دریافت کرت...

مزید پڑھیں