ڈاونشی کوڈ مووی کو کلیسا میں‌ عکس بندی سے روک دیا گیا۔ تھوڑی دیر کے لیے تصور کیجیے کے کلیسا کے بجائے کوئی مسجد ہوتی اور روکنے والے پادریوں کے بجائے ملا ۔۔ دنیا میں بھونچال آجاتا۔۔ اتحادی طیاروں کے زنگ اتارے جانے لگ جاتے۔۔ مسلمان ملکوں میں قیامت آجاتی۔۔ لیکن یہ معاملہ کیونکہ مذہبی ہے اور مسلمانوں کا معاملہ مذہبی نہیں بلکہ کچھ اور ہوتا ہے چناچہ اس سے صرف نظر کر لیا جائے گا۔۔ عیسائیوں کو قدامت پرستی کا طعنہ بھی نہیں ملے ۔۔ہمارے جیسے “روشن خیال“ ٹامک ٹوئیاں مار کر رہ جائیں گے۔۔