37 تحریریں
انفارمیشن ٹیکنالوجیدیار غیر

ایپل آئی فون فور

ایپل نے پچھلے دنوں اپنی مشہور ترین پراڈکٹ آئی فون کا چوتھا ورژن متعارف کروایا جو چودہ جون سے پری آڈر کے لیے دستیاب ہوں گے اور چوبیس جون سے عام استعمال کے لیے مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔ گوگل اینڈروائد میں روز بروز آتی بہتری اور انواع و اقسام کے اینڈروا...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

رد عمل

راہ چلتے اچانک کوئی آوارہ آپ کے اوپر ایک ننگی گالی اچھال دے تو اس پر رد عمل مختلف قسم کا ہوسکتا ہے۔ مثلا ایک صورت میں آپ برابر کی برہنگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں جس سے جواب آں‌غزل کا ایک سلسلہ شروع ہوسکتا ہے جس کا اختتام شاید ہی خفت کے سوا کچھ ہو۔ دوسری...

مزید پڑھیں
دیار غیرکھیل

داستان ایک مکمل میراتھون کی۔

کھیلوں سے متعلقہ اپنے پچھلے بلاگ میں ایک ہاف میراتھون کی داستان آپ کے سامنے پیش کی گئی تھی اس بار پیش خدمت ہے فل میراتھون جی ہاں پوری 26.2 میل طویل پاساڈینا میراتھون یعنی میعاری حساب  سے دیکھیں تو 42 کلومیٹر کے لگ بھگ۔ سیدھی سی بات ہے کہ اس بار ساتھی...

مزید پڑھیں
دیار غیر

آپ کیسے ہیں؟ چنچلا۔

ابھی اگلے روز ایک  بیکری سے خریداری کرکے کاؤنٹر پر ادائیگی کررہا تھا تو کیشیر نے اچانک "آپ کیسے ہیں" کہہ کر حیران کردیا۔ بظا ہر تو حیرانی کی کوئی بات نہیں کہ کوئی بھی دو زبانیں بول سکتا ہے‌ لیکن جب آپ ایسے شخص سے اپنی زبان سنتے ہیں جس سے آپ قطعا توقع...

مزید پڑھیں
انفارمیشن ٹیکنالوجیدیار غیر

ایپل آئی پیڈ

ایپل نے بالآخر کئی مہینوں کی شدید افواہوں، خواہشوں اور خیالات کے ڈھیر لگنے کے بعد اپنی پراڈکٹ آئی پیڈ کی رونمائی آج کرہی دی۔ ایپل آئی پیڈ دراصل نیٹ بک اور برقی کتب کی مارکیٹ میں ایک اہم ایجاد سمجھا جارہا ہے۔ ساتھ ساتھ اپنے ساتھ کئی مایوسیاں بھی لے کر...

مزید پڑھیں
دیار غیرطنزومزاح

گھر کا چراغ

ہمارے ایک دوست امریکہ گھومنے گئے تو اپنے ساتھ ایک چھوٹی سی صراحی اٹھا لائے۔ پاکستان پہنچ کر اس میں نا معلوم کسطرح پیٹرول ڈالا اور ایک بتی اڑس دی اور شعلہ دکھا کر بڑے فخر سے بتانے لگے کہ دیکھو یہ چراغ بنایا ہے۔ ہم نے انہیں بہتیرا سمجھایا کہ اسطرح‌ ک...

مزید پڑھیں
دیار غیرکھیل

پہلی ہاف میراتھن

ایکسٹریم اسپورٹس ہمارا ایسا کوئی شوق نہیں لیکن گاہے گاہے کچھ واقعات رونما ہوجاتے ہیں جس سے اندر اندر سلگتی آتش شوق بھڑک اٹھتی ہے اور ایسے  ایسے کام کرگزرتے ہیں‌ جن کے بارے میں‌ کبھی سوچا بھی نہیں‌تھا۔ دو سال قبل اچانک اسکائی ڈائیونگ کر بیٹھے اور ابھی...

مزید پڑھیں
انفارمیشن ٹیکنالوجیدیار غیر

آئیے کیری لوُگر بل پڑھیں۔

کیری لوُگر بل آج کل پاکستان میں ایک عظیم موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ کسی کے نزدیک یہ پاکستان کی بہترین فتح اور صدر پاکستان کی سفارتی مہارت کا ثبوت ہے تو دوسری طرف اسے بھارت کی فتح قرار دینے والے بھی موجود ہیں۔ اور تو اور پاکستانی فوج نے بھی اس پر اپنے تحفظ...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

کانسپریسی پکوڑے

قارئین آج ہم آپ کو کانسپریسی پکوڑے بنانا سکھائیں‌گے جو آپ فوری طور پر کسی بھی قسم کے حالات میں ہر جگہ بنا سکتے ہیں۔  ویسے تو اس میدان میں‌ جعفر کی با تاج بادشاہی ہے لیکن ایک آدھی ترکیب جو ابھی ابھی نازل ہوئی ہے صرف بہبود عامہ کے لیے شائع کررہے ہیں او...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

شرابی جمہوریت

افغانستان کے آنے والے الیکشن میں امریکی میڈیا کی دلچسپی سمجھ میں آنے والی بات ہے چناچہ آج کل چلتے پھرتے ریڈیو، ٹی وی پر افغانستان کے الیکشن کی خبروں پر نظر پڑجاتی ہے۔ آج این پی آر کا نمائندہ ایک افغان سیاستدان سے گفتگو کررہا تھا دلچسپ مکالمے سے ایک ا...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

مُلا نکولا سرکوزی

افق کے داہنے جانب کی انتہا پسندی پر تو ایک عالم میں شور برپا ہے لیکن بائیں بازو کی انتہا پسندی بھی اب پوری طرح‌ کھل کر سامنے آنے لگی ہے۔ اگلے دنوں فرانس کے رہنما نے برقعے کو اپنی تقریر کا موضوع بنایا اور ان کے نزدیک برقع مذہبی علامت نہیں بلکہ ماتحتی...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

زبان غیر سے کیا شرح‌ آرزو کرتے

گو مشرف گو کی شاندار کامیابی کے بعد پیش خدمت ہے "گو طالبان گو"۔ امریکہ میں‌ گرما گرم بحث چل رہی ہے کہ امداد دی جائے کہ نہ دی جائے۔۔ صدر زرداری کے دورہ امریکہ المعروف بھیک مشن کے بابرکت موقع پر فوج کا اچانک حالت بیداری میں آنا بلاوجہ ذہن میں عجیب عجیب...

مزید پڑھیں
دیار غیرطنزومزاح

سندباد ’جہادی‘ ۔

نئے دور کی موسیقی میں ایک چلن جسے حرف عام میں‌ ’ری مکس‘‌ کہا جاتا ہے بہت مشہور ہے۔ ری مکس اور مکس پلیٹ چاٹ‌بنانے کی تراکیب میں خاصی مماثلت پائی جاتی ہے یعنی پرانے دور کا ایک مشہور نغمہ لیں، اس میں بے ہنگم سازو آواز کا اضافہ کریں۔  کسی دوسری قوم کا آد...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

پاکستان کھپے ہی کھپے

اجمل قصاب پاکستانی ہے۔۔ اجمل قصاب پاکستانی نہیں‌ ہے۔۔ اجمل قصاب پاکستانی ہے۔۔ درانی یو آر فائرڈ۔ واقعات کے اس تسلسل کو سمجھنے کے لیے افلاطونی دماغ قطعا درکار نہیں‌ہے۔ "نادان دوست سے دانا دشمن بہتر ہے"‌ کے فارمولے کا حکومت پر اطلاق کریں تو نتیجہ یہی ن...

مزید پڑھیں
دیار غیرطنزومزاح

ہائے اس دس نمبر جوتے کی قسمت غالب

جوتے پھینکنا کوئی اچھا عمل نہیں بلکہ جوتے تو کچرے میں بھی سب سے آخر میں پھینکے جاتے ہیں یہی نہیں اکثر اوقات تو اپنے پیروں کے بڑے ہونے کا الزام جوتوں پر لگایا جاتا ہے کہ کم بخت چھوٹے ہوگئے، چلو منجھلے کے کام آئیں گے۔ لیکن صاحب کچھ خوش نصیب جوتے ایسے...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

ممبئی دہشت گردی کی بدلتی صورت حال

ممبئی دہشت گردی کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں روزانہ کی بنیاد پر کشیدگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس میں جہاں پاکستان کے حکومتی عمائدین کی نا اہلی کا بڑا ہاتھ ہے وہاں دونوں ملکوں کے میڈیا کے کردار کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جو بجائے...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

دنیا کا گندا بچہ

پرائمری اسکولوں میں کلاس میں کم از کم ایک بچے کے لیے گندا بچہ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ اسکول میں‌ہونے والی ہر شرارت کا الزام اسی گندے بچے پر لگایا جاتا تھا چاہے اس بچے کا اس میں دور کا بھی ہاتھ نہ ہو۔ پاکستان کی موجودہ صورت حال بالکل ایسے ہی گند...

مزید پڑھیں
دیار غیرپاکستان

اردو میں انگریزی کی ملاوٹ۔ پی آر آئی کی رپورٹ

پبلک ریڈیو انٹرنیشنل یعنی پی آر آئی کے متعلق میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں کہ آزاد خبروں کے حصول کا ایک بہت اہم ذریعہ ہے. پی آر آئی پر نشر ہونے والا ایک سلسلہ دی ورلڈ کے نام سے مشہور ہے جس میں دنیا بھر کی اہم خبروں کا ایک بہت ہی مفصل جائزہ نشر کیا جاتا ہے...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

چھوٹی سی بات

آج کے ایکسپریس اخبار میں جاوید چوہدری کا کالم کم و بیش سب کی نظر سے گزرا ہوگا۔ کیا آپ کے خیال میں ایک ابھی ابھی رونما ہونے والے واقعے کو اسطرح کا دیومالائی رنگ دینا درست ہے؟ یہ اتنا اہم واقعہ ہے کہ اس کے مثبت پہلوؤ کو اجاگر کرکے دنیا کے سامنے لانا چا...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

اوبامہ کہانی

میں کینیا کے ایک سیاہ فام آدمی اور کنساس کی ایک سفید فام عورت کا بیٹا ہوں۔ میری پرورش میرے سفید فام نانا جو دوسری جنگ عظیم میں فوج میں شامل تھے اور نانی جو انکی غیرموجودگی میں فورٹ لیون ورتھ میں قائم بمبار جہاز اسمبلی لائن میں‌ کام کرتی تھیں کی مدد س...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

کیا صرف یہودی ذمہ دار ہیں؟

دنیا میں اس وقت ایک اندازے کے مطابق 1۔1 بلین مسلمان بستے ہیں جبکہ اسکے مقابلے میں یہودیوں کی کل تعداد 14 ملین کے قریب ہے۔ تعداد کا یہ فرق اتنا وسیع ہے کہ اس کو سمجھنے کے لیے کسی  جمع تفریق کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں۔ فرض کر لیں کہ ایک بلین مسلمان رو...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

Hockey Mom vs Polo Dads

You might have learned by now that America's sweetheart GOP vice presidential nominee and “dangerously close” to be the first woman president of the United States; Sarah Louise Heath Palin is taking a job of internee president for a week or so. Yes!...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

چھوٹی سی بات

بی بی سی میں ایک تصویر پر نظر پڑی اور میرا خیال ہے یہ طریقہ درست نہیں‌ ہے۔۔ وجہ درست ہوسکتی ہے طریقہ درست نہیں‌ ہے۔ اگر یہ جائز طریقہ ہے تو کل ایک امریکی بچہ سعودی عرب کے پرچم پر پیر رکھ کر کھڑا ہوتو ہماری چیخیں نہیں‌ نکلنی چاہییں۔۔ دوسری چھوٹی سی ب...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

نائن الیون۔ ایک تاریخی دن

آج ستمبر کی گیارہ تاریخ ہے ۔۔ پاکستان کے لیے تو اس دن ایک دکھ بابائے قوم کی وفات کی شکل میں‌ پہلے ہی موجود تھا لیکن سات سال پہلے ہونے والی ایک سفاک دہشت گردی نے نا صرف امریکہ بلکہ دنیا کی تاریخ کو ایک نئے موڑ پر لا کھڑا کردیا۔ نائن الیون سے وابستہ ک...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

یوم دفاع پاکستان

پاکستان کی داخلی اور خارجی صورت حال کسی طور امید افزا اور بہتر قرار نہیں دی جاسکتی۔ داخلی طور پر انتشار اور سیاسی ابتری کا ایک سلسلہ مستقل چل رہا ہے اور ماضی قریب میں رونما ہونے والی کچھ مثبت تبدیلیاں (عدلیہ کی بیداری، وکلا تحریک، الیکشن وغیرہ) برسوں...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

دی کراچی کڈز

ایک صاحب ہوتے ہیں عمران رضا۔ انہیں مشہور ہونے کی سوجھی۔۔ سوچا کیا کریں۔۔ کیا شارٹ کٹ اختیار کریں ۔۔ اچانک ان کے ذہن میں مشہور ہونے کا شارٹ کٹ آگیا۔۔ اسلام + پاکستان + مدرسہ = شہرت۔ نہ جانے کہاں سے دو پاکستانی نژاد امریکی ڈھونڈے جو جامعہ بنوریہ میں اپ...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

بنیاد پرست کلیسا

ڈاونشی کوڈ مووی کو کلیسا میں‌ عکس بندی سے روک دیا گیا۔ تھوڑی دیر کے لیے تصور کیجیے کے کلیسا کے بجائے کوئی مسجد ہوتی اور روکنے والے پادریوں کے بجائے ملا ۔۔ دنیا میں بھونچال آجاتا۔۔ اتحادی طیاروں کے زنگ اتارے جانے لگ جاتے۔۔ مسلمان ملکوں میں قیامت آجاتی...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

یہ دن دیکھنے سے پہلے میں مر کیوں نہ گیا۔۔۔

یہ دن دیکھنے سے پہلے میں مر کیوں نہ گیا۔۔۔ بڑے دنوں کے بعد افغانستان کے عجیب سے صدر کی دھمکی سن کے مجھے نہ جانے کیوں یہ یاد آگیا۔۔ یعنی اب پاکستان کو یہ دن بھی دیکھنے تھے کے ایک شخص جو اپنے ملک میں چار قدم پیدل نہ چل سکتا ہوں دوسرے ملک وہ بھی پاکستان...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

شہر کراچی ہے جس کا نام

نیشنل پبلک ریڈیو آزادنہ خبروں کے حوالے سے ایک معتبر نام جانا جاتا ہے اور مجھے ذاتی طور پر اسکی خبروں اور تبصروں کا انداز بہت پسند ہے ۔ پچھلے دنوں اربن فرنٹیر کے نام سے ایک سیریز میں کراچی کے حوالے سے نہایت معلوماتی سیریل این پی آر پر نشر کی گئی۔ ارب...

مزید پڑھیں
دیار غیرمعاشرہ

کتنے آدمی تھے ۔۔۔

کتنے آدمی تھے۔ بظاہر معمولی معلوم ہونے والا یہ جملہ شاید 15 اگست 1975 تک معمولی رہا ہو لیکن شعلے جیسی فلم کے بعد یہ معمولی نہیں رہا۔ اس جملے کو سنتے ہی کانوں میں گھوڑوں کی ٹاپوں کی آوازیں، گبر کے پیروں کی چاپ اور “تیرا کیا ہوگا کالیا“‌جیسا معرکتہ الآ...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

یہ کیسا احتجاج ہے؟

وہی کارٹون ہیں وہی ڈنمارک ہے اور سب سے مایوس کن بات کے ہمارا احتجاج کا طریقہ کار بھی وہی۔۔ ابھی پچھلی دفعہ بھی ہم خود سوزی کے اذیت ناک مراحل سے گزر کر اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ ہمارا یہ طریقئہ احتجاج و اعتراض کسی صورت بھی ان گستاخان رسول کا کچھ بگاڑنے...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

ترکی میں احادیث کی ازسر نو تشریح

بی بی سی اردو کا باقاعدہ مطالعہ کرنے والوں کی نظر سے یقینی طور پر “ترکی احادیث کی ازسر نو تشریح“ کے نام سے نامہ نگار رابرٹ پگوٹ کی یہ خبر ضرور گزری ہوگی۔ اس بلاگ کا مقصد اس موضوع پر خالصتامثبت گفتگو کرنا ہے نا کے اس حساس موضوع کو بنیاد بنا کر مزید فت...

مزید پڑھیں
دیار غیرمیرا بلاگ

واپسی

لیجیے جناب سفر تمام ہوا اور بخیر و عافیت دیار غیر واپسی ہوئی۔ وطن جانے کا اپناہی مزہ ہے لاکھ برا بھلا جانیں، الزامات لگائیں لیکن وطن وطن ہی ہوتا ہے۔ پورے ایک مہینے انٹر نیٹ سے تقریبا منقطع ہی رہا اور ایسا محسوس ہوا جیسے زندگی سے کوئی چیز نکال کر پھین...

مزید پڑھیں
کھیلدیار غیر

انڈین کرکٹ لیگ کے بہترین پروموز

انڈین کرکٹ لیگ کا آج کل بڑا چرچا ہے۔ کئی ملکوں کے کرکٹ بورڈز نے اسے متنازعہ بنا رکھا ہے اور اپنے کھلاڑیوں کو اس میں کھیلنے سے باز رکھنے کے لیے پرکشش مراعات کے ساتھ ساتھ کیریر ختم ہونے کی دھمکی تک دے رکھی ہے۔ تمام باتوں سے بالاتر اس ٹورنامنٹ میں کھیلن...

مزید پڑھیں
دیار غیر

سعودی شہزادے کی عیاشیاں

آپ کے پڑوس میں خدانخواستہ کوئی فرد انتقال کر جائے یا شہر میں کوئی ناخوشگوار واقع رونما ہوجائے تو عموما لوگ عموما اپنی خوشی کی تقریبات کو مختصر اور سادہ کرنے پر زور دیتے ہیں تاکہ غم زدہ افراد سے اظہار یکجہتی کیا جائے۔ اللہ تعالی نے جہاں سعودیوں کو تیل...

مزید پڑھیں
دیار غیرپاکستان

دنیا کا سب سے خطرناک ملک

اگر دنیا میں کسی سے یہ سوال کیا جائے کے دنیا کا خطرناک ترین ملک کونسا ہے تو زیادہ تر لوگوں کا خیال ہوگا عراق یا افغانستان لیکن نیوز ویک کی کور اسٹوری کا کہنا ہے کہ دنیا کا خطرناک ترین ملک پاکستان ہے ۔ میں بھی ایک پاکستانی ہوں، ہرے پاسپورٹ پر دنیا بھر...

مزید پڑھیں
دیار غیر

امريكي رياست كا گورنر

بھارتي پنجاب سے ہجرت كركے آنے والے ايك جوڑے كے ہاں ١٠ جون ١٩٧١ كو پيدا ہونے والا بابي جندل ١٠ جنوري ٢٠٠٨ كو امريكي رياست لوئيزيانا كے پہلے غير سفيد فارم اور پہلے بھارتي نژاد امريكي گورنر كا حلف اٹھائے گا۔ براؤن يونيورسٹي سے گريجويٹ، نيو كالچ آكسفورڈ...

مزید پڑھیں