52 تحریریں
شاعریسیاست

ہیش ٹیگ شاعری

یہ مناسب رہے گا کہ مسئلے پر گفتگو سے پہلے ڈسکلیمر کا اندراج کردیا جائے کہ حضرت اقبال کی شاعری سے ہماری جذباتی انسیت محض اسی نوعیت کی ہے جو کسی بھی اردو شاعری کے پرستار کی ہونی چاہیے بلکہ ہم تو رحمتہ اللہ علیہ کا لاحقہ بھی سنت غیر موکدہ کی مانند ہمیشہ...

مزید پڑھیں
انفارمیشن ٹیکنالوجیطنزومزاح

شکوہ شارپ پلس پلس (ایک ڈیمن تھریڈ کا شکوہ)۔

ابھی کنسٹرکٹر چلے عرصہ ہی کیا ہوا تھا کہ والد صاحب کا پوائنٹر نل ہوگیا۔ والدہ کا ویک ریفرنس اور بھائیوں کے ریموٹ پراسیجرز کے سہارے جیسے تیسے اِنٹ مکمل کیا۔ کیا کیا ارمان تھے کہ ہم بھی کنٹرولر بنیں گے، ہمارا بھی ایک مین ویو اور ڈیٹا سورس ہوگی لیکن کرن...

مزید پڑھیں
طنزومزاحمعاشرہ

پگلے ۔ 23 مارچ کی خصوصی تحریر

اگلے دنوں جب مالیاتی ادارے اور عالمی معیشتیں اپنی سرمایہ داری کے ہاتھوں گھائل اشتراکی "بیل آؤٹ" کی دہائی دینے میں مصروف تھے تو آپ نے کریڈٹ ڈیفالٹ سواپ کا ذکر کثیر ضرور سنا ہوگا۔ 23 مارچ کو جب مملکت خداد کے ریاستی مالکوں اور سماجی ٹھیکیداروں کی اٹھکیل...

مزید پڑھیں
طنزومزاحمعاشرہ

قلندر کدھر جائے؟

غلامی اگر مکروہ قرار نا دی جاتی تو نواب صاحب کے صف شکن ماموں ہی قرار پاتے؛ وہی صوم و صلاۃ کی پابندی، منطق میں طاق، فلسفہ میں طاق الا طاق اور پھر بٹیر سی طبعیت۔ فرق صرف یہ کہ مولوی صاحب بھی معقول کرنے سے معذور۔ لیکن یہ سب مصاحبوں کے قصیدے نہیں بلکہ ما...

مزید پڑھیں
طنزومزاحمعاشرہ

بنام دیسی لبرل

محترم دیسی لبرل، خالی صفات و سرکش دہر، آداب نامہ دار کی حاضری ہوئی اور وصول پایا آپ کا رقعہ؛ رقعہ کہیے کہ حال دل، سچ پوچھیے تو دل سے شعلہ آہ نکلا؛ اسی سبب دن برباد اور طبعیت مضمحل پاتا ہوں، سوچتا ہوں خدمت باطل میں کچھ حق نذر کروں کہ مشیران اُبہت حق...

مزید پڑھیں
سیاستطنزومزاح

انقلابازیاں

سچ پوچھیے تو ہم بھی انقلابوں کے متاثرین میں شامل ہوئے جاتے ہیں؛ قصور ہمارا نا جانیے کہ ہم نے اپنی سی کردیکھی مگر کیا کیجیے کہ میلاد سے لے کر آج یہ سن آپہنچا مگر قبلہ انقلاب کو نا آنا تھا نا آن کے دیے۔ پہلے پہل تو بڑے رنگین قسم کے انقلابوں کا دبدبہ تھ...

مزید پڑھیں
طنزومزاحمعاشرہ

ٹھیکیدار کا مسئلہ

دیکھیے یہ جنسی برابری، زبان، رنگ، مذہب اور نسل کی ثانوی حیثیت؛ کردار و تقوی سے انسان کی پہچان بڑی رومانوی باتیں ہیں لیکن ہم ٹہرے ان اصولوں کے ٹھیکیدار اور بطور ٹھیکیدار ہمارا کام ان اصولوں پر عمل کرنا نہیں بلکہ آپ کی زندگی میں ان کا اطلاق یقینی بن...

مزید پڑھیں
سیاستطنزومزاح

چراغ نما

جزیرہ نما کو ہی لیجیے؛ کہتے ہیں تین اطراف پانی  اور ایک طرف خشکی تو بدنصیب زمین جزیرہ نہیں رہتی بلکہ جزیرہ نما ہوجاتی ہے۔ بات اتنی سادہ اور آسانی سے سمجھ آنے والی ہے کہ ہمارے ایسے کوڑھ مغز  کے لیے گویا لغوی نمونہ ۔ اب کوئی قطب نما کہے تو  قطب چاہے ار...

مزید پڑھیں
طنزومزاح

یوسفی صاحب

اردو مزاح کو  ایک لمحے کے لیے عیسائیت کا فرقہ مان لیں تو یوسفی صاحب کے مجموعے کی حیثیت بالکل ایسی معلوم ہوگی  جیسے رائج انجیل؛  اب کسی "سان یوسفی مشنری اسکول" کی موجودگی سے یہ نتیجہ اخذ نا کربیٹھیے گا کہ بعینہ یہی صورتحال ہے جبکہ راقم محض تمثیل پر اک...

مزید پڑھیں
طنزومزاح

جعفرانّا

جعفر اناّ‌، آداب تمہید و الخابات میں وخت ضائع کرنے کے بجائے ہم براہ راست مطلب کی بات کرنا چاہتے ہیں،  آپ کے خطاں ہم تک پہنچتے رہے ہیں اور ہم آپ کی خلبی کیفیات سے بھی پوری طرح‌ واخف ہیں‌لیکن معاملے میں ہمارا خصور کتنا ہے یہ لوگاں ابھی سمجھنے کو تیار ن...

مزید پڑھیں
طنزومزاح

چاند کی پریاں

سائنس سے ہمارے تعلقات میں‌ دراڑیں تو اسی دن پڑ گئیں تھیں جب سائنس نے اس بات پر گمراہ کن اصرار کرنا شروع کردیا تھا کہ چاند پر پریاں تو کیا "میری پوسا" کی کوئی بھولی بھٹکی نسل تک دستیاب نہیں۔ آپ خود غور فرمائیں کہ  یہ کیونکر ممکن ہے کہ دادی کے اسی سالہ...

مزید پڑھیں
طنزومزاح

انڈئی مرغئی

۔۔ پہلا منظر ۔۔ تو آپ کے خیال میں انڈئی بھٹکے ہوئے لوگ ہیں؟ جی بالکل، جب انہیں اس حق بات کا ہی نہیں پتہ کہ بغیر مرغی انڈے کا پیدا ہونا محال ہے اور بجائے مرغی کی پوجا کرنے کے انڈے کی پوجا میں لگے ہیں تو آپ انہیں کیا کہیں گے؟ بس اب کی بار ہم انہیں مٹا...

مزید پڑھیں
سیاستطنزومزاح

اردو کی حتمی کتاب۔

نوٹ۔ یہ مضمون ابن انشاء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہی لکھا گیا ہے؛ مماثلت نا ہونے کی صورت میں ادارہ ذمہ دار ہوگا۔ خودکش دیکھو سامنے خود کش حملہ آور آرہا ہے۔ ابھی چند لمحوں میں پھٹ جائے گا، خود جنت میں جائے گا اور باقی سب کے لیے دنیا جہنم بنادے گا...

مزید پڑھیں
طنزومزاح

دی کتا

اساتذہ بھی کیا سلیقے سے لکھتے ہیں، ایک ایک لفظ پرویا ہوا معلوم ہوتا ہے کہ خوبی کا تذكرہ کریں تو ایسی عمومیت کہ پڑھنے والے کو لگے گویا میرا ہی بیان ہے اور ہجو کا تو ذکر ہی کیا کہ عنوان پڑھ کر ہی اکثر  چہرے سرخ ہوجایا کرتے تھے۔ اب تو یہ خوبی ولایت کے د...

مزید پڑھیں
دیار غیرطنزومزاح

گھر کا چراغ

ہمارے ایک دوست امریکہ گھومنے گئے تو اپنے ساتھ ایک چھوٹی سی صراحی اٹھا لائے۔ پاکستان پہنچ کر اس میں نا معلوم کسطرح پیٹرول ڈالا اور ایک بتی اڑس دی اور شعلہ دکھا کر بڑے فخر سے بتانے لگے کہ دیکھو یہ چراغ بنایا ہے۔ ہم نے انہیں بہتیرا سمجھایا کہ اسطرح‌ ک...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

کانسپریسی پکوڑے

قارئین آج ہم آپ کو کانسپریسی پکوڑے بنانا سکھائیں‌گے جو آپ فوری طور پر کسی بھی قسم کے حالات میں ہر جگہ بنا سکتے ہیں۔  ویسے تو اس میدان میں‌ جعفر کی با تاج بادشاہی ہے لیکن ایک آدھی ترکیب جو ابھی ابھی نازل ہوئی ہے صرف بہبود عامہ کے لیے شائع کررہے ہیں او...

مزید پڑھیں
انفارمیشن ٹیکنالوجیطنزومزاح

ہٹلر اور چاند رات

آپ میں سے اکثر نے یہ ویڈیو دیکھ ہی لی ہوگی۔۔ اسے کہتے ہیں تخلیقی عمل اور عمدہ مذاق۔ قارئین کا بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں لیکن ہٹلر کی رائے سے شاید کئی لوگ اتفاق کریں

مزید پڑھیں
طنزومزاح

علم گوشت

فاقہ مستی کے رنگ لانے کا چرچا تو بہت سنا تھا، محض ایک ظہرانے کا ناغہ اتنا رنگ بکھیرے گا کہ علم دوستی سے علم گوشتی تک سلوک کی تمام منازل یک بیک طے ہوجائیں گی یہ تجربہ نیا تھا اور صرف احساس کی زبان میں ہی سمجھایا جاسکتا ہے۔ اب تک یار غار کے نایاب کتب خ...

مزید پڑھیں
طنزومزاح

اچانک بوڑھا ۔ ہفتہ بلاگستان کی خصوصی تحریر

زمانہ مستقبل سے سفر ماضی کے لیے آنے والوں کو بارہا سمجھایا کہ قبلہ یہ جو عجائبات عالم آپ اٹھائے چلے آتے ہیں یہ اس زمانے میں ہمارے کسی کام کے نہیں بلکہ آپ ایسے مستقبل کے رہائشی بھی اس سے کچھ فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ ابھی کل ہی بات ہے کہ ایک پیر مرد اچانک...

مزید پڑھیں
طنزومزاحمعاشرہ

تعلیم بالغاں۔ ہفتہ بلاگستان کی خصوصی تحریر

پہلی بار بلوغت کے لغوی معنی جان لینے کے بعد ایک تندرست ذہن نوجوان کی تعلیم بالغاں میں دلچسپی کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ یہ بات صرف اہل نظر ہی سمجھ سکتے ہیں اور یہ واضح کردینا بہت ضروری ہے کہ اہل نظر سے ہماری مراد اسی کی دہائی کے ضیائی دور میں سن بلوغت...

مزید پڑھیں
انفارمیشن ٹیکنالوجیطنزومزاح

لیلی کی ٹویٹ؛ مجنوں کا بلاگ۔ تحریر برائے ہفتہ بلاگستان

عشق اور ٹیکنالوجی ایک صدا کا ساتھ ہے، کوئی ٹیکنالوجی سے عشق کرتا ہے تو دوسری طرف عُشاق کی ٹیکنالوجی پر دسترس کی قسمیں کھائی جاسکتی ہیں۔ گوکہ عشق حقیقی کے نصف شبی اظہار کے لیے بھی ٹیکنالوجی کا استعمال کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں لیکن اس تحدید سے چھیڑ چھا...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

شرابی جمہوریت

افغانستان کے آنے والے الیکشن میں امریکی میڈیا کی دلچسپی سمجھ میں آنے والی بات ہے چناچہ آج کل چلتے پھرتے ریڈیو، ٹی وی پر افغانستان کے الیکشن کی خبروں پر نظر پڑجاتی ہے۔ آج این پی آر کا نمائندہ ایک افغان سیاستدان سے گفتگو کررہا تھا دلچسپ مکالمے سے ایک ا...

مزید پڑھیں
طنزومزاحمعاشرہ

ایماں کا درجہ حرارت

ابتدائی جماعتوں کی تعلیم کے دوران اقبال، مذہب اور سائنس ایک ساتھ ہی پڑھا دیے جاتے ہیں؛ کم سن ذہن مادے کی حالتوں اور ایماں کی حرارت کے تعلق کو ہی ڈھونڈتا رہ جاتا ہے۔ اُن دنوں کی بحث کا ایک حتمی نتیجہ یہی تھا کہ اگر ایماں کا درجہ حرارت ہے تو پھر اس کی...

مزید پڑھیں
سیاستطنزومزاح

کالم نویس - 2

گرمیوں کی چھٹیاں کالم نگار کے لیے نہایت اہم ہوتی ہیں اور کالم نگار کے وہ دیرینہ دوست جو یورپی و امریکی ممالک میں مقیم ہیں ان پر انتہائی بھاری۔ کالم نویسی کیوں کہ اب ایک پیشہ بن چکا ہے بلکہ یوں کہا جائے کہ کالم نگار بھی اب پیشہ کرنے لگے ہیں تو کچھ بیج...

مزید پڑھیں
طنزومزاح

جعفر کا دسترخوان

کھانا پینا انسان کی فطری مجبوری ہے، کیا کھانا، کب کھانا اور کتنا کھانا اختیاری چیزیں ہیں اور جس چیز میں قدرت نے انسان کو اختیار دے رکھا ہو بندوں‌کو زیب نہیں‌ دیتا کہ قدغن لگاتے پھریں۔ انسان کی رحمانی صفت تو اس وقت ظاہر ہوتی جب وہ دسترخوان دراز کرتا ہ...

مزید پڑھیں
طنزومزاح

تصاویر بتاں۔

اگلے زمانے خاک ہوئے جب بھلے لوگوں کی وراثت بھی حسینوں کے خطوط اور چند تصاویر بتاں تک محدود تھی۔ یاں تو ای میلِ معجل کا ایک سیل رواں ہے اور ہر لحظہ یہی خیال پریشان کرتا ہے کہ اگر قضاء سے پہلے اپنے اس انمول ذخیرہ کا بندوبست نہ کرسکے تو کیسی رسوائی کا س...

مزید پڑھیں
طنزومزاح

حقہ ۔۔ زیر زمین وکی پیڈیا سے ایک ورق

مغل فرمانرواؤں کا ذکر چھڑے تو ہمارے ذہن میں‌ نا معلوم کیوں دو تصور ابھرتے ہیں ایک تاج محل اور دوسرا حقہ۔ گو کہ حقے نے براہ راست ہماری ذاتی زندگی میں مخل ہونے کی کوشش نہیں کی لیکن الفت کے انتہائی خطیر ذریعہ اظہار تاج محل کی شان میں رفیق حیات کی جانب س...

مزید پڑھیں
شاعریطنزومزاح

خونی غزل

اردو اور شاعری کے تعلق کی گہرائی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اگر اردو سے شاعری نکال دی جائے تو صرف ہندی باقی رہ جاتی ہے۔ کل جب حلوائی کے لونڈے نے جلیبیاں تلتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ نیاز کے لیے جمعرات کے جمعرات بالوشاہیاں لے جانے وال...

مزید پڑھیں
دیار غیرطنزومزاح

سندباد ’جہادی‘ ۔

نئے دور کی موسیقی میں ایک چلن جسے حرف عام میں‌ ’ری مکس‘‌ کہا جاتا ہے بہت مشہور ہے۔ ری مکس اور مکس پلیٹ چاٹ‌بنانے کی تراکیب میں خاصی مماثلت پائی جاتی ہے یعنی پرانے دور کا ایک مشہور نغمہ لیں، اس میں بے ہنگم سازو آواز کا اضافہ کریں۔  کسی دوسری قوم کا آد...

مزید پڑھیں
طنزومزاحمیرا بلاگ

سبز تبصرے

بلاگنگ اور تبصروں کا وہی تعلق ہے جو کسی زمانے میں کرکٹ اور ولز کا ہوا کرتا تھا گو کہ تمباکو نوشی کے مضر اثرات کی وجہ سے انسان کشی کی ذمہ داری کولا کمپنیوں‌ کو سونپ دی گئی ہے لیکن بلاگنگ اور تبصروں کا تعلق اپنی جگہ قائم و دائم ہے۔ جہاں تبصرے بلاگ کا ا...

مزید پڑھیں
سیاستطنزومزاح

حلال تعلیم

سنا ہے چوتھی تک تعلیم حلال ہوگئی ہے؟ ہاں‌یار سنا تو میں نے بھی ہے۔ لیکن چوتھی سے آگے کیوں نہیں؟ یار ملا ایف ایم کو پہلے پانچویں کی کتابیں پڑھ تو لینے دو پھر وہ فیصلہ کریں‌ گے۔

مزید پڑھیں
طنزومزاحمیرا بلاگ

دوزخی بلاگرز

اردو بلاگستان میں‌ ان دنوں بڑی ڈھشم ڈھشم چل رہی ہے، ہمیں‌تو ڈر ہے کہیں مسالک کی بنیاد نہ پڑھ جائے۔ پھر کچھ ایسا ہوگا کہ کسی کا بلاگ کھولا تو پتا چلا لکھا ہے "میرا اردو بلاگ -- مسلک اردو ٹیکوی" یا پھر "تیرا بلاگ -- مسلک تزکوی"‌ اور آپ کوتو پتہ ہی ہے ج...

مزید پڑھیں
سیاستطنزومزاح

ہمارا "گے" طرز فکر

ہمارے مجبور ملک میں کئی حکومتیں‌آئیں وردیاں، شیروانیاں، واسکٹیں، پتلون کوٹ اورتو اور عمامے اور پگڑیاں بھی تسلسل سے شامل کارواں‌رہیں لیکن مجموعی طور پر ہم "گے" طرز حکومت کا خاتمہ نہ کرسکے۔ جناح‌ صاحب کو زندگی نے مہلت نہ دی لیکن انہوں نے "گے" باغات کا...

مزید پڑھیں
دیار غیرطنزومزاح

ہائے اس دس نمبر جوتے کی قسمت غالب

جوتے پھینکنا کوئی اچھا عمل نہیں بلکہ جوتے تو کچرے میں بھی سب سے آخر میں پھینکے جاتے ہیں یہی نہیں اکثر اوقات تو اپنے پیروں کے بڑے ہونے کا الزام جوتوں پر لگایا جاتا ہے کہ کم بخت چھوٹے ہوگئے، چلو منجھلے کے کام آئیں گے۔ لیکن صاحب کچھ خوش نصیب جوتے ایسے...

مزید پڑھیں
طنزومزاحمعاشرہ

قربانی کی کھالیں ہمیں دیں ۔۔۔۔ ورنہ؟

عید قرباں ویسے تو کئی حوالوں سے منفرد ہے خاص کر شہری لوگ ایک آدھ دن کے لیے جانوروں سے تھوڑا قریب ہوجاتے ہیں‌ اور تازہ گوشت کا مزہ بھی چکھ لیتے ہیں۔ عید پر سب سے بڑا مسئلہ قربانی کے جانور کی خریداری سمجھا جاتا ہے لیکن میرے لیے چرم قربانی اس سے کہیں‌ ب...

مزید پڑھیں
طنزومزاحمعاشرہ

کالم نویس

کل شام ایک ملک کے صدر کے ساتھ انتہائی مصروف دن گزار کر گھر پہنچا تو اہلیہ نے بتایا کے امریکہ سے براک اوبامہ کا فون آیا تھا۔ براک اوبامہ سے میرے تعلقات برسوں پرانے ہیں ہم دونوں‌ گرمیوں‌ کی تپتی دوپہر میں کنچے کھیلا کرتے تھے اور ساتھ کٹارے توڑنے کے بعد...

مزید پڑھیں
طنزومزاح

قصہ چہار جرنیل۔ پہلے جرنل کی بپتا

اب آغاز قصے کا کرتا ہوں‌ ذرا کان دھر کر سنو۔ سیر میں‌ چہار جرنیل کی یوں‌لکھا ہے اور کہنے والے نے کہا ہے کہ مملکت خداداد کے باشندوں کا تھا یہ کمال۔ بھیجے میں بھرے بھس دھرے عقل ٹخنوں میں یوں جرنیل کو بٹھا کاندھوں‌ پر بنایا مالک کل سیاہ و سفید کا۔ اس کے...

مزید پڑھیں
انفارمیشن ٹیکنالوجیطنزومزاح

ہولی کاؤ

اصل فقرہ اتنا ’ہولی‘ نہیں ہے، اچانک کوئی عجیب چیز دیکھ کر عام طور پر امریکیوں کا رد عمل اسی طرح کا ہوتا ہے۔ گائے کا استعمال البتہ محدود ہے، گوبر اور اس سے ملحقہ اعضاء بکثرت استعمال کیے جاتے ہیں آگے آپ سمجھدار ہیں۔ یونہی انٹرنیٹ گردی کرتے ہوئے پاک فیک...

مزید پڑھیں
سیاستطنزومزاح

مرجاؤں زہر کھا کے

اتنی لے دے ہوچکی۔ فارن پالیسی میگزین نے تردید چھاپ دی۔ خیر خواہوں نے ڈھکے چھپے لفظوں میں بتا دیا۔ جو مخالف تھے انہوں نے تنقید کے تیز ترین نشتر چلا دیے ۔۔ لیکن کتے کی دم سیدھی ہو کے نہیں دے رہی۔ آج کا جنگ یعنی اصل وقوعہ کے کم از کم ایک ہفتے بعد کا اخب...

مزید پڑھیں
انفارمیشن ٹیکنالوجیطنزومزاح

لینکسیے

ابوشامل صاحب کی تازہ ترین بلاگ پوسٹ ‌پر تحریکی گفتگو چل ہی رہی تھی کہ مکی صاحب نے ایک شاندار اصطلاح‌"لینکسیے"‌ متعارف کروادی۔ میری کم علمی کے اب تک اس اصطلاح سے شاید واقف ہی نہ تھا یا مکی صاحب نے گویا فی البدیہ تاریخ کا ایک در وا کردیا۔ یاران بلاگستا...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

Hockey Mom vs Polo Dads

You might have learned by now that America's sweetheart GOP vice presidential nominee and “dangerously close” to be the first woman president of the United States; Sarah Louise Heath Palin is taking a job of internee president for a week or so. Yes!...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

دی کراچی کڈز

ایک صاحب ہوتے ہیں عمران رضا۔ انہیں مشہور ہونے کی سوجھی۔۔ سوچا کیا کریں۔۔ کیا شارٹ کٹ اختیار کریں ۔۔ اچانک ان کے ذہن میں مشہور ہونے کا شارٹ کٹ آگیا۔۔ اسلام + پاکستان + مدرسہ = شہرت۔ نہ جانے کہاں سے دو پاکستانی نژاد امریکی ڈھونڈے جو جامعہ بنوریہ میں اپ...

مزید پڑھیں
طنزومزاحمعاشرہ

خلیفہ

میاں تمہارے باپ سے بات کرنی پڑے گی۔ ارے ان لونڈوں کو کوئی اور کام ہے کے نہیں۔۔ ارے یہ تو ہمارے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے ۔۔ ابھی دیکھو دو گھنٹے میں کیسے بجلی نہیں آتی۔۔ کراچی کے گلی محلوں میں اپنا لڑکپن گزارنے والا کون آدمی خلیفہ سے واقف نہیں ہوگا۔۔ آپ...

مزید پڑھیں
سیاستطنزومزاح

ٹوپی ٹرانسفر

ٹوپی ٹرانسفر جیسے کھیل سے کون واقف نہ ہوگا۔ ہمارے لیے تو یہ قومی کھیل کا درجہ رکھتا ہے۔ اسکی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کے ملک کے چھوٹے سے چھوٹے آدمی سے لے کر صدر اور وزیر اعظم تک اس کھیل کو روزانہ کی بنیاد پر کھیلتے ہیں۔ صرف ان قارئین کی دل...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

بنیاد پرست کلیسا

ڈاونشی کوڈ مووی کو کلیسا میں‌ عکس بندی سے روک دیا گیا۔ تھوڑی دیر کے لیے تصور کیجیے کے کلیسا کے بجائے کوئی مسجد ہوتی اور روکنے والے پادریوں کے بجائے ملا ۔۔ دنیا میں بھونچال آجاتا۔۔ اتحادی طیاروں کے زنگ اتارے جانے لگ جاتے۔۔ مسلمان ملکوں میں قیامت آجاتی...

مزید پڑھیں
طنزومزاحمعاشرہ

بیچارہ مرد

کچھ عرصے پہلے عورتوں کے حوالے سے ہمارے ایک معاشرتی رویے کے متعلق ایک بلاگ تحریر کیا تھا۔کئی دوسرے اردو اور انگریزی بلاگرز نے بھی اس سلسے میں اپنا اظہاریہ تحریر کیا جسکی ایک جھلک آپ زیک وژن کی اس پوسٹ میں دیکھ سکتے ہیں۔ ہمارے کچھ برادران ملت نے اس بات...

مزید پڑھیں
سیاستطنزومزاح

کوا بریانی

آپ نے ٹی وی پر عموما کھانے پکانے کے پروگرام تو دیکھے ہی ہونگے جن میں زیادہ تر کھانوں کی ترکیبیں کوا بریانی کی ترکیبوں سے ملتی جلتی ہیں۔ کوا بریانی بنانے کی ترکیب نہایت آسان ہے۔۔ ایک کلو چاول میں حسب ذائقہ نمک اور بریانی مصالحہ ملا کر چھت پر چھڑک دیج...

مزید پڑھیں
طنزومزاحمعاشرہ

ہمیں ماتھے پے بوسہ دو۔۔

کہتے ہیں طبیعات کے اصول ماضی حال مستقبل اور خلاء میں یکساں رہتے ہیں۔ بات تو ماننے والی ہے اور کوئی بھی ذی ہوش آدمی اس کی نفی نہیں کرسکتا لیکن چچا نیوٹن اور پھوپھا آئن سٹائن کا ہمارے ملک کے بارے میں کیا خیال ہوتا؟ کیا طبعیاتی اور معاشرتی قوانین میں اس...

مزید پڑھیں
سیاستطنزومزاح

لو کر لو بات۔

صورت حال یہ ہے کہ کھال اترنے والی ہے لیکن اس سے پہلے نئی کھال یعنی شیروانی تیار کرلی گئی ہے۔۔ عدلیہ کو شدت پسندوں سے پاک صاف کردیا گیا ہے اور عدلیہ نے ایک دفعہ پر تجدید عہد وفا کرلیا ہے ۔۔ کوئی لمحہ ہے جب صدر صاحب شیروانی میں جلوہ افروز ہونگے پھر عرض...

مزید پڑھیں
طنزومزاح

پبلك ٹائلٹ۔۔عام لوگوں كي خاص جگہ

يہ مضمون دو سال پہلے ميں نے اپنے بلاگ پر لكھا تھا۔ معمولي ردو بدل كے ساتھ نئے بلاگ پر منتقل كيا ہے۔ ہم لوگ كسي بھي حال ميں وقت ضائع كرنے كے حق ميں نہيں، سفر ميں ہوں تو ذريعئہ سفر پر فن كے نادر نمونے كريدتے ہيں، يا پھر بعد ميں آنے والوں كے ليے تہنيتي...

مزید پڑھیں
پاکستانطنزومزاح

دنيا كا سب سے عقلمند انسان

ايك پاگل سے كسي نے دريافت كيا كے اگر تم كو پاكستان كا صدر بنا ديا جائے تو تم كيا كرو گے؟ پاگل نے جواب ديا، سب سے پہلے سندھ كے وزير اعلي كو تبديل كروں گا كيونكہ وہ ايسے بيانات ديتے ہيں جو ہم پاگل ہوكے بھي نہيں سوچ پاتے۔ ان ہي بلاگز ميں آپ موصوف كے كئي...

مزید پڑھیں
طنزومزاح

گدھے

استاد احمد شاہ پطرس بخاري كا مضمون ’كتے‘ ہم نے غالباً اتني بار بلند آواز سے پڑھا كے آس پڑوس كے سارے كتوں نے باقاعدہ ہمارے خلاف محاذ گرم كر ركھا ہے مگر خدا گواہ ہے كہ ہماري نيت كسي صورت كسي كتے كي دل آزاري نہ تھي كہ ہمارے جيسا بے ضرر انسان كتوں كي پور...

مزید پڑھیں