ہفتہ بلاگستان کے یوم باورچی خانہ کے موقع پر مجھے خیال آیا کہ کیوں نہ آپ لوگوں کا تعارف کھانا گھر سے کروا دیا جائے۔
کھانا گھر دراصل ایک رفاحی ادارہ ہے جو غریب بستیوں میں انتہائی کم داموں اچھے میعار کا کھانا فراہم کرتا ہے۔ کھانا گھر کی دو شاخیں خدا کی بستی سرجانی ٹاؤن اور کورنگی کراچی کی بستیوں میں قائم ہے اور جو لوگ کراچی کے رہائشی ہیں وہ کھانا گھر جا کر اس ادارے کے کام کرنے کے طریقے سے آگاہ ہوسکتے ہیں۔ کھانا گھر کے علاوہ ان غریب بستیوں میں یہی ادراہ "دوا گھر" کا انتظام بھی کرتا ہے جہاں انتہائی غریب لوگ ڈاکٹرز تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ کھانا گھر مفت کھانا فراہم کرنے کے بجائے دو یا تین روپے میں لوگوں کو کھانا فراہم کرتا ہے جس کے لیے منتظم اعلی کا کہنا ہے کہ لوگوں کو لنگر یا بھیک جیسے احساس سے بچانا ہے لیکن بہت سے غریب لوگ جو اتنے پیسے ادا کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے انہیں مفت کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے اور انتہائی نادار لوگوں کو تحقیق کے بعد ماہانہ بنیادوں پر مفت کھانا بھی فراہم کیا جاتا ہے۔

کھانا گھر کے بارے میں مزید معلومات کھانا گھر کی سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہے۔

اسکے علاہ آج ٹی کی ایک مختصر دستاویزی فلم یو ٹیوب پر یہاں دیکھی جاسکتی ہے۔ رمضان کے مہینے میں جو لوگ صدقہ یا زکٰوۃ سے کھانا گھر کی مدد کرنا چاہتے ہوں وہ کھانا گھر کی سائٹ سے معلومات حاصل کرسکتے ہیں اور خود جا کر، فیس بک یا ای میل کے ذریعے منتظمین سے مزید معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔