50 تحریریں
سیاستطنزومزاح

اردو کی حتمی کتاب۔

نوٹ۔ یہ مضمون ابن انشاء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہی لکھا گیا ہے؛ مماثلت نا ہونے کی صورت میں ادارہ ذمہ دار ہوگا۔ خودکش دیکھو سامنے خود کش حملہ آور آرہا ہے۔ ابھی چند لمحوں میں پھٹ جائے گا، خود جنت میں جائے گا اور باقی سب کے لیے دنیا جہنم بنادے گا...

مزید پڑھیں
طنزومزاح

دی کتا

اساتذہ بھی کیا سلیقے سے لکھتے ہیں، ایک ایک لفظ پرویا ہوا معلوم ہوتا ہے کہ خوبی کا تذكرہ کریں تو ایسی عمومیت کہ پڑھنے والے کو لگے گویا میرا ہی بیان ہے اور ہجو کا تو ذکر ہی کیا کہ عنوان پڑھ کر ہی اکثر  چہرے سرخ ہوجایا کرتے تھے۔ اب تو یہ خوبی ولایت کے د...

مزید پڑھیں

انٹرنیٹ سہولت یا مصیبت -- ٹیگ ڈوری

میرا پاکستان کے افضل صاحب نے انٹرنیٹ‌کے حوالے سے اپنے کچھ خیالات بلاگبند کیے تھے اور دوسرے بلاگرز کو اس سلسلے میں ٹیگ کیا تھا کہ کیا انٹر نیٹ ان کی زندگی میں کس بھی قسم کی مثبت یا منفی تبدیلیاں لارہا ہے یا نہیں۔ براہ راست سوالات کے جوابات یہاں درج ہی...

مزید پڑھیں
دیار غیرطنزومزاح

گھر کا چراغ

ہمارے ایک دوست امریکہ گھومنے گئے تو اپنے ساتھ ایک چھوٹی سی صراحی اٹھا لائے۔ پاکستان پہنچ کر اس میں نا معلوم کسطرح پیٹرول ڈالا اور ایک بتی اڑس دی اور شعلہ دکھا کر بڑے فخر سے بتانے لگے کہ دیکھو یہ چراغ بنایا ہے۔ ہم نے انہیں بہتیرا سمجھایا کہ اسطرح‌ ک...

مزید پڑھیں
دیار غیرکھیل

پہلی ہاف میراتھن

ایکسٹریم اسپورٹس ہمارا ایسا کوئی شوق نہیں لیکن گاہے گاہے کچھ واقعات رونما ہوجاتے ہیں جس سے اندر اندر سلگتی آتش شوق بھڑک اٹھتی ہے اور ایسے  ایسے کام کرگزرتے ہیں‌ جن کے بارے میں‌ کبھی سوچا بھی نہیں‌تھا۔ دو سال قبل اچانک اسکائی ڈائیونگ کر بیٹھے اور ابھی...

مزید پڑھیں
انفارمیشن ٹیکنالوجی

آئی فون اردو بلاگ ریڈر

گذشتہ دنوں جب آئی فون ایس ڈی کے کو سمجھنا شروع کیا تو سوچا کیوں نا اس کی سمت متعین کر لی جائے تاکہ سیکھنے کے ساتھ ساتھ کوئ ایپ بھی معرض وجود میں آجائے۔ تو فوری خیال ایک آر ایس ایس ریڈر کی طرف گیا کیونکہ اس کے لیے کچھ خاص مہارت درکار نا تھی لیکن ائی ف...

مزید پڑھیں
انفارمیشن ٹیکنالوجیدیار غیر

آئیے کیری لوُگر بل پڑھیں۔

کیری لوُگر بل آج کل پاکستان میں ایک عظیم موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ کسی کے نزدیک یہ پاکستان کی بہترین فتح اور صدر پاکستان کی سفارتی مہارت کا ثبوت ہے تو دوسری طرف اسے بھارت کی فتح قرار دینے والے بھی موجود ہیں۔ اور تو اور پاکستانی فوج نے بھی اس پر اپنے تحفظ...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

کانسپریسی پکوڑے

قارئین آج ہم آپ کو کانسپریسی پکوڑے بنانا سکھائیں‌گے جو آپ فوری طور پر کسی بھی قسم کے حالات میں ہر جگہ بنا سکتے ہیں۔  ویسے تو اس میدان میں‌ جعفر کی با تاج بادشاہی ہے لیکن ایک آدھی ترکیب جو ابھی ابھی نازل ہوئی ہے صرف بہبود عامہ کے لیے شائع کررہے ہیں او...

مزید پڑھیں
انفارمیشن ٹیکنالوجیطنزومزاح

ہٹلر اور چاند رات

آپ میں سے اکثر نے یہ ویڈیو دیکھ ہی لی ہوگی۔۔ اسے کہتے ہیں تخلیقی عمل اور عمدہ مذاق۔ قارئین کا بلاگر کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں لیکن ہٹلر کی رائے سے شاید کئی لوگ اتفاق کریں

مزید پڑھیں
سیاستمعاشرہ

کی ورڈ: الطاف حسین؛ قادیانی؛

اگر آپ یہ سطور پڑھ رہے ہیں‌تو دراصل آپ بھی میری اُس کمینی حرکت کے جھانسے میں آچکے ہیں‌ جس کے لیے کسی شاعر نے کیا خوب کہا تھا کہ "کچے دھاگے سے چلے آئیں گے سرکار بندھے"۔ تو پہلے ہی قدم پر حلفیہ بیان دینا چاہتا ہوں کہ اس پوسٹ کا قطعا کوئی تعلق الطاف حسی...

مزید پڑھیں
طنزومزاح

علم گوشت

فاقہ مستی کے رنگ لانے کا چرچا تو بہت سنا تھا، محض ایک ظہرانے کا ناغہ اتنا رنگ بکھیرے گا کہ علم دوستی سے علم گوشتی تک سلوک کی تمام منازل یک بیک طے ہوجائیں گی یہ تجربہ نیا تھا اور صرف احساس کی زبان میں ہی سمجھایا جاسکتا ہے۔ اب تک یار غار کے نایاب کتب خ...

مزید پڑھیں
انفارمیشن ٹیکنالوجی

سائبر احتیاط۔ ہفتہ بلاگستان کی خصوصی تحریر

ہفتہ بلاگستان کے سلسلے کی آخری تحریر یوم ٹیکنالوجی کے حوالے سے لکھی جانی ہے اور موجودہ صورت حال میں ایک مناسب خیال یہی معلوم ہوا کے انٹرنیٹ پر شناخت، ڈیٹا اور ڈیجیٹل اثاثوں کی حفاظت کے لیے کچھ چیزوں پر گفتگو کی جائے۔ میری کوشش ہوگی کہ عام فہم اور غیر...

مزید پڑھیں

یوم ٹیگ و یوم عکس بندی۔ ہفتہ بلاگستان کی خصوصی تحریر

ہفتہ بلاگستان اب آخری مراحل میں داخل ہوچکا ہے اور تاخیر کے سبب ٹیگ اور عکس بندی ایک ہی پوسٹ میں نمٹا رہا ہوں۔ ٹیگ کا سلسلہ شگفتہ صاحبہ کے بلاگ سے شروع ہوا اور پہلے ہی کئی لوگ اپنا ٹیگ نمٹا چکے اور مجھ تک یہ پہنچا جعفر کے توسط سے۔ تو یہ رہے کچھ جوابات...

مزید پڑھیں
طنزومزاح

اچانک بوڑھا ۔ ہفتہ بلاگستان کی خصوصی تحریر

زمانہ مستقبل سے سفر ماضی کے لیے آنے والوں کو بارہا سمجھایا کہ قبلہ یہ جو عجائبات عالم آپ اٹھائے چلے آتے ہیں یہ اس زمانے میں ہمارے کسی کام کے نہیں بلکہ آپ ایسے مستقبل کے رہائشی بھی اس سے کچھ فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔ ابھی کل ہی بات ہے کہ ایک پیر مرد اچانک...

مزید پڑھیں
معاشرہ

کھانا گھر۔ ہفتہ بلاگستان کی خصوصی تحریر

ہفتہ بلاگستان کے یوم باورچی خانہ کے موقع پر مجھے خیال آیا کہ کیوں نہ آپ لوگوں کا تعارف کھانا گھر سے کروا دیا جائے۔ کھانا گھر دراصل ایک رفاحی ادارہ ہے جو غریب بستیوں میں انتہائی کم داموں اچھے میعار کا کھانا فراہم کرتا ہے۔ کھانا گھر کی دو شاخیں خدا کی...

مزید پڑھیں
میرا بلاگ

اردو بلاگنگ۔ ہفتہ بلاگستان کی خصوصی تحریر

ہفتہ بلاگستان کے اس"یوم اردو بلاگنگ" پر مزید بقراطیوں سے بہتر لگا کہ پچھلے دنوں لکھے گئے اچھے مضامین جو شاید کئی نئے بلاگرز کی نظروں سے نہ گزرے ہوں ان کا ربط فراہم کردیا جائے۔ بنیادی طور پر زیادہ تر مضامین منظرنامہ پر نقطہ نظر کے سلسلہ میں ہی لکھے گئ...

مزید پڑھیں
طنزومزاحمعاشرہ

تعلیم بالغاں۔ ہفتہ بلاگستان کی خصوصی تحریر

پہلی بار بلوغت کے لغوی معنی جان لینے کے بعد ایک تندرست ذہن نوجوان کی تعلیم بالغاں میں دلچسپی کوئی غیر معمولی بات نہیں۔ یہ بات صرف اہل نظر ہی سمجھ سکتے ہیں اور یہ واضح کردینا بہت ضروری ہے کہ اہل نظر سے ہماری مراد اسی کی دہائی کے ضیائی دور میں سن بلوغت...

مزید پڑھیں
انفارمیشن ٹیکنالوجیطنزومزاح

لیلی کی ٹویٹ؛ مجنوں کا بلاگ۔ تحریر برائے ہفتہ بلاگستان

عشق اور ٹیکنالوجی ایک صدا کا ساتھ ہے، کوئی ٹیکنالوجی سے عشق کرتا ہے تو دوسری طرف عُشاق کی ٹیکنالوجی پر دسترس کی قسمیں کھائی جاسکتی ہیں۔ گوکہ عشق حقیقی کے نصف شبی اظہار کے لیے بھی ٹیکنالوجی کا استعمال کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں لیکن اس تحدید سے چھیڑ چھا...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

شرابی جمہوریت

افغانستان کے آنے والے الیکشن میں امریکی میڈیا کی دلچسپی سمجھ میں آنے والی بات ہے چناچہ آج کل چلتے پھرتے ریڈیو، ٹی وی پر افغانستان کے الیکشن کی خبروں پر نظر پڑجاتی ہے۔ آج این پی آر کا نمائندہ ایک افغان سیاستدان سے گفتگو کررہا تھا دلچسپ مکالمے سے ایک ا...

مزید پڑھیں
انفارمیشن ٹیکنالوجیپاکستان

سافٹ ویر پائیریسی سے بچاؤ۔ ایک ممکنہ حل

پچھلے دنوں سافٹ ویر پائیریسی کے حوالے سے کئی بلاگز پر مختلف قسم کے مباحثے ہوئے اور اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے اس پوسٹ میں ایک ممکنہ حل پیش کرنے کی کوشش کی گئ ہے۔ دیے گئے جدول میں کم و بیش تمام عام استعمال کے سافٹ ویر اور ان کے متبادل اوپن سورس یا ف...

مزید پڑھیں
انفارمیشن ٹیکنالوجیمعاشرہ

سافٹ ویر پائریسی۔ ایک مکروہ فعل ؟

سافٹ ویر پائیریسی کے حوالے سے یاسر عمران مرزا نے اپنے بلاگ میں کچھ نکات پیش کیے۔ افتخار اجمل صاحب نے اگلے روز اپنے بلاگ میں اسی سلسلے میں اپنا موقف بیان کیا اور اسی روز باذوق نے بھی اپنے بلاگ میں اس سلسلے کو موضوع بنایا۔ بلاگرز کے ساتھ ساتھ مبصرین نے...

مزید پڑھیں
انفارمیشن ٹیکنالوجی

اردو وکی پیڈیا۔ ایک صارف کی گزارشات

پس منظر۔ اردو وکی پیڈیا پر اصطلاحات کے حوالے سے خصوصاَ اور استعمال کی جانے والے زبان کے حوالے سے عموماَ مباحثے بلاگز اور دوسرے مختلف فورمز  پر ہوتے رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں اردو کے معروف بلاگر ابو شامل نے اپنے بلاگ پر اردو وکی پیڈیا کا عمومی موقف اور...

مزید پڑھیں
معاشرہپاکستان

اشتہار بازی

تشہیر بذات خود  بری چیز نہیں،  'بازی' کا لاحقہ استعمال کرکے ہم نے دانستہ اُسے ناپسندیدہ بنانے کی کوشش کی ہے۔ یوں بھی اردو میں یہ چلن کوئی نیا نہیں، کئی سابقے لاحقے ایسے دستیاب ہیں جن کا مناسب استعمال اچھے خاصے چال چلن والے الفاظ پر بجلی کی طرح گرتا ہ...

مزید پڑھیں
طنزومزاحمعاشرہ

ایماں کا درجہ حرارت

ابتدائی جماعتوں کی تعلیم کے دوران اقبال، مذہب اور سائنس ایک ساتھ ہی پڑھا دیے جاتے ہیں؛ کم سن ذہن مادے کی حالتوں اور ایماں کی حرارت کے تعلق کو ہی ڈھونڈتا رہ جاتا ہے۔ اُن دنوں کی بحث کا ایک حتمی نتیجہ یہی تھا کہ اگر ایماں کا درجہ حرارت ہے تو پھر اس کی...

مزید پڑھیں
سیاستطنزومزاح

کالم نویس - 2

گرمیوں کی چھٹیاں کالم نگار کے لیے نہایت اہم ہوتی ہیں اور کالم نگار کے وہ دیرینہ دوست جو یورپی و امریکی ممالک میں مقیم ہیں ان پر انتہائی بھاری۔ کالم نویسی کیوں کہ اب ایک پیشہ بن چکا ہے بلکہ یوں کہا جائے کہ کالم نگار بھی اب پیشہ کرنے لگے ہیں تو کچھ بیج...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

مُلا نکولا سرکوزی

افق کے داہنے جانب کی انتہا پسندی پر تو ایک عالم میں شور برپا ہے لیکن بائیں بازو کی انتہا پسندی بھی اب پوری طرح‌ کھل کر سامنے آنے لگی ہے۔ اگلے دنوں فرانس کے رہنما نے برقعے کو اپنی تقریر کا موضوع بنایا اور ان کے نزدیک برقع مذہبی علامت نہیں بلکہ ماتحتی...

مزید پڑھیں
طنزومزاح

جعفر کا دسترخوان

کھانا پینا انسان کی فطری مجبوری ہے، کیا کھانا، کب کھانا اور کتنا کھانا اختیاری چیزیں ہیں اور جس چیز میں قدرت نے انسان کو اختیار دے رکھا ہو بندوں‌کو زیب نہیں‌ دیتا کہ قدغن لگاتے پھریں۔ انسان کی رحمانی صفت تو اس وقت ظاہر ہوتی جب وہ دسترخوان دراز کرتا ہ...

مزید پڑھیں
انفارمیشن ٹیکنالوجی

پام پری، ایک عمدہ سافٹ وئر ۔۔ ایک ناقص ہارڈ وئر

ایپل آئی فون نے موبائل فونز کی دنیا میں جو انقلاب برپا کیا ہے اس سے پیدا ہونے والی تبدیلی کے اثرات اب واضح طور پر نظر آنے شروع ہوگئے ہیں۔ بلیک بیری اسٹروم، گوگل اینڈروائڈ پاورڈ فونز کے بعد اب پام پری عام لوگوں‌ کے لیے دستیاب ہے۔ امریکہ میں موبائل فون...

مزید پڑھیں
معاشرہپاکستان

مجھے ورلڈ کپ نہیں چاہیے۔

میچ دیکھا تو خوشی کا کوئی ٹھکانا نہیں تھا۔ جب پاکستان نے 92 میں ورلڈ کپ جیتا تو میں وہ میچ نہیں دیکھ سکا اور اسکا افسوس مجھے ہر وقت رہتا ہے، پچھلے ورلڈ کپ میں فائنل میں بھارت سے شکست تو بہت بھاری تھی اور اس بار جب ورلڈ کپ جیتا تو مجھے سمجھ نہیں آرہا...

مزید پڑھیں
انفارمیشن ٹیکنالوجی

آئی فون کا نیا آپریٹنگ سسٹم

ایپل نے بالآخر آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم ورژن 3 کا اجراء‌کردیا۔ حیرت انگیز طور پر آئی فون کے نئے ماڈل آئی فون تھری جی ایس کی فروخت سے دو دن پہلے ہی نئے آپریٹنگ کو آئی فون کے پرانے صافین کے لیے مارکیٹ‌ میں لے آیا گیا ہے۔ اس نئے سسٹم میں یوں تو کئی فیچرز...

مزید پڑھیں
سیاستپاکستان

مولانا فضل الرحمن۔ ایک کیفیت

مولانا فضل الرحمن ایک ایسے سیاست دان ہیں جن کے بارے میں آپ کبھی وثوق سے نہیں کہہ سکتے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں اور کس کے خلاف۔ وہ حکومت میں رہ کر اپوزیشن میں ہوتے ہیں اور کبھی اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ کر وزارت کے مزے لوٹتے ہیں۔ اپنے فن میں اتنے طاق ہیں کہ...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

زبان غیر سے کیا شرح‌ آرزو کرتے

گو مشرف گو کی شاندار کامیابی کے بعد پیش خدمت ہے "گو طالبان گو"۔ امریکہ میں‌ گرما گرم بحث چل رہی ہے کہ امداد دی جائے کہ نہ دی جائے۔۔ صدر زرداری کے دورہ امریکہ المعروف بھیک مشن کے بابرکت موقع پر فوج کا اچانک حالت بیداری میں آنا بلاوجہ ذہن میں عجیب عجیب...

مزید پڑھیں
طنزومزاح

تصاویر بتاں۔

اگلے زمانے خاک ہوئے جب بھلے لوگوں کی وراثت بھی حسینوں کے خطوط اور چند تصاویر بتاں تک محدود تھی۔ یاں تو ای میلِ معجل کا ایک سیل رواں ہے اور ہر لحظہ یہی خیال پریشان کرتا ہے کہ اگر قضاء سے پہلے اپنے اس انمول ذخیرہ کا بندوبست نہ کرسکے تو کیسی رسوائی کا س...

مزید پڑھیں
میرا بلاگ

بلاگ کا نیا چہرہ

اگر آپ اس بلاگ کو رونق بخشتے رہے ہیں تو شاید آپ نے تبدیلی کو محسوس کیا ہوگا۔ کافی تگ و دو کے بعد تھیم میں تبدیلی لائی گئی ہے۔ مناسب سمجھیں تو اپنی رائے کا اظہار بھی کریں اور بہتری کے لیے تجاویز کا ہمیشہ کی طرح خوشدلی سے خیر مقدم کیا جائے گا۔ انٹر نی...

مزید پڑھیں
میرا بلاگ

اردو ویب سیارہ کے منتظمین کی توجہ درکار ہے۔

اردو ویب سیارہ بلا شبہ اردو بلاگنگ کمیونٹی میں‌ ایک اہم مقام کا حامل ہے اور ہر باقاعدہ لکھنے والا اردو بلاگر اردو ویب سیارہ اور اردو ٹیک وینس میں شمولیت کو بلاگ کے قارئین کی تعداد میں اضافے کے لیے ایک لازمی امر سمجھتا ہے۔ اردو سیارہ میں شمولیت کے لیے...

مزید پڑھیں
سیاستمعاشرہ

مبارکاں۔۔

لیجیے جناب۔۔ پاکستان کے عوام آپ کو مبارک ہو۔۔ پچھلے کتنے ہی مہینوں آپ ٹھڈے کھاتے رہے، فوجی حکومت سے محاذ آرائی مول لی، شہروں‌ شہروں‌ قریہ قریہ سر پہ خاک ڈالتے رہے اور آپ یہ سمجھتے رہے کہ عدلیہ کی بحالی کی تحریک چلا رہے ہیں۔۔ دیکھا پھر ہاتھ ہوگیا آپ ک...

مزید پڑھیں
طنزومزاح

حقہ ۔۔ زیر زمین وکی پیڈیا سے ایک ورق

مغل فرمانرواؤں کا ذکر چھڑے تو ہمارے ذہن میں‌ نا معلوم کیوں دو تصور ابھرتے ہیں ایک تاج محل اور دوسرا حقہ۔ گو کہ حقے نے براہ راست ہماری ذاتی زندگی میں مخل ہونے کی کوشش نہیں کی لیکن الفت کے انتہائی خطیر ذریعہ اظہار تاج محل کی شان میں رفیق حیات کی جانب س...

مزید پڑھیں
شاعریطنزومزاح

خونی غزل

اردو اور شاعری کے تعلق کی گہرائی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اگر اردو سے شاعری نکال دی جائے تو صرف ہندی باقی رہ جاتی ہے۔ کل جب حلوائی کے لونڈے نے جلیبیاں تلتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا کہ نیاز کے لیے جمعرات کے جمعرات بالوشاہیاں لے جانے وال...

مزید پڑھیں
دیار غیرطنزومزاح

سندباد ’جہادی‘ ۔

نئے دور کی موسیقی میں ایک چلن جسے حرف عام میں‌ ’ری مکس‘‌ کہا جاتا ہے بہت مشہور ہے۔ ری مکس اور مکس پلیٹ چاٹ‌بنانے کی تراکیب میں خاصی مماثلت پائی جاتی ہے یعنی پرانے دور کا ایک مشہور نغمہ لیں، اس میں بے ہنگم سازو آواز کا اضافہ کریں۔  کسی دوسری قوم کا آد...

مزید پڑھیں
سیاستپاکستان

ہمارا تجزیہ بھی سن لو یار

لاہور میں‌ سری لنکا کی ٹیم پر حملے کے بعد پاکستانی حکومت کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کی اہمیت بس اتنی ہی رہ گئی ہے جتنی کسی ڈوبتے بینک کے شئیر کی قیمیت۔ اس حملے کے مختلف پہلوؤں پر تجزیوں‌ اور تبصروں کا سلسلہ بڑی شدومد سے جاری ہے اور جب تک بات چیت کے لی...

مزید پڑھیں
طنزومزاحمیرا بلاگ

سبز تبصرے

بلاگنگ اور تبصروں کا وہی تعلق ہے جو کسی زمانے میں کرکٹ اور ولز کا ہوا کرتا تھا گو کہ تمباکو نوشی کے مضر اثرات کی وجہ سے انسان کشی کی ذمہ داری کولا کمپنیوں‌ کو سونپ دی گئی ہے لیکن بلاگنگ اور تبصروں کا تعلق اپنی جگہ قائم و دائم ہے۔ جہاں تبصرے بلاگ کا ا...

مزید پڑھیں
میرا بلاگ

اردو بلاگرز سے ایک شکایت

آپ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی شان میں ایک پوسٹ‌لکھیے، طالبان کے امیر ملا عمر کی سوانح عمری تحریر کریں یا پھر پاکستان اور پاکستانیوں‌ کی ایسی تیسی کریں یا پھر مذہب، عورتوں‌ اور مردوں کے بارے میں کچھ لکھ بھیجیے۔ غالب امکان ہے کہ آپ کی سائٹس پر ت...

مزید پڑھیں
سیاستطنزومزاح

حلال تعلیم

سنا ہے چوتھی تک تعلیم حلال ہوگئی ہے؟ ہاں‌یار سنا تو میں نے بھی ہے۔ لیکن چوتھی سے آگے کیوں نہیں؟ یار ملا ایف ایم کو پہلے پانچویں کی کتابیں پڑھ تو لینے دو پھر وہ فیصلہ کریں‌ گے۔

مزید پڑھیں
انفارمیشن ٹیکنالوجی

دو نئے کھلونے

گذشتہ دنوں دو نئے کھلونے ہمارے کلیکشن کا حصہ بنے تو سوچا کیوں نا تفصیلات بلاگ کی جائیں‌تو جناب ایک تو ہے ہمارا باون انچ ایچ ڈی ٹی وی اور دوسرا بلیو رے پلیر۔ ٹی وی خریدنے کے لیے تو کافی سے زیادہ ریسرچ کرنی پڑی کیونکہ اب اتنے زیادہ متغیر ٹی وی کے میعار...

مزید پڑھیں

چھوٹی سی بات

افتخار اجمل صاحب نے جنوری 13 اور جنوری 14 اور پھر زین الدین نے جنوری 14 کو اپنی پوسٹ میں ایک ویب سائٹ کے لنک پر جا کر اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کسی قسم کے ووٹ ڈالنے کی تحریک دلائی ہے ۔ اس سلسلے میں‌ چھوٹی سی بات عرض کرنا تھی۔ From Blog ا۔...

مزید پڑھیں
انفارمیشن ٹیکنالوجیمعاشرہ

ورچوئل زندگی ۔۔ حصہ اول

جہانزیب کا بلاگ اردو جہاں منفرد موضوعات پر بلاگز کے حوالے سے ایک جداگانہ شناخت رکھتا ہے۔ اس ہفتے کی جانے والی ایک پوسٹ "ورچوئل زندگی" میں انہوں نے جدید طرز زندگی کے اثرات کا ایک مختصر جائزہ پیش کیا ہے۔ موضوع اتنا دلچسپ اور وسیع ہے کہ ہر بلاگر کا اس س...

مزید پڑھیں
معاشرہ

لوگ کیا کہیں گے؟‌

لوگ کیا کہیں گے؟‌ یہ فقرہ ہم میں سے کسی کے لیے اجنبی نہیں یہ وہ سریلا منتر ہے جس کے سحر میں‌کم و بیش دنیا کا ہر معاشرہ گرفتار ہے اور "لوگوں" کے اس بت کی خوشنودی کے لیے نامعلوم کن کن چیزوں کی بلی دی جاتی ہے۔ بنیادی طور پر غور کریں تو ہمارے بہت سارے چھ...

مزید پڑھیں
طنزومزاحمیرا بلاگ

دوزخی بلاگرز

اردو بلاگستان میں‌ ان دنوں بڑی ڈھشم ڈھشم چل رہی ہے، ہمیں‌تو ڈر ہے کہیں مسالک کی بنیاد نہ پڑھ جائے۔ پھر کچھ ایسا ہوگا کہ کسی کا بلاگ کھولا تو پتا چلا لکھا ہے "میرا اردو بلاگ -- مسلک اردو ٹیکوی" یا پھر "تیرا بلاگ -- مسلک تزکوی"‌ اور آپ کوتو پتہ ہی ہے ج...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

پاکستان کھپے ہی کھپے

اجمل قصاب پاکستانی ہے۔۔ اجمل قصاب پاکستانی نہیں‌ ہے۔۔ اجمل قصاب پاکستانی ہے۔۔ درانی یو آر فائرڈ۔ واقعات کے اس تسلسل کو سمجھنے کے لیے افلاطونی دماغ قطعا درکار نہیں‌ہے۔ "نادان دوست سے دانا دشمن بہتر ہے"‌ کے فارمولے کا حکومت پر اطلاق کریں تو نتیجہ یہی ن...

مزید پڑھیں
سیاستطنزومزاح

ہمارا "گے" طرز فکر

ہمارے مجبور ملک میں کئی حکومتیں‌آئیں وردیاں، شیروانیاں، واسکٹیں، پتلون کوٹ اورتو اور عمامے اور پگڑیاں بھی تسلسل سے شامل کارواں‌رہیں لیکن مجموعی طور پر ہم "گے" طرز حکومت کا خاتمہ نہ کرسکے۔ جناح‌ صاحب کو زندگی نے مہلت نہ دی لیکن انہوں نے "گے" باغات کا...

مزید پڑھیں