49 تحریریں
شاعریسیاست

ہیش ٹیگ شاعری

یہ مناسب رہے گا کہ مسئلے پر گفتگو سے پہلے ڈسکلیمر کا اندراج کردیا جائے کہ حضرت اقبال کی شاعری سے ہماری جذباتی انسیت محض اسی نوعیت کی ہے جو کسی بھی اردو شاعری کے پرستار کی ہونی چاہیے بلکہ ہم تو رحمتہ اللہ علیہ کا لاحقہ بھی سنت غیر موکدہ کی مانند ہمیشہ...

مزید پڑھیں
سیاستطنزومزاح

انقلابازیاں

سچ پوچھیے تو ہم بھی انقلابوں کے متاثرین میں شامل ہوئے جاتے ہیں؛ قصور ہمارا نا جانیے کہ ہم نے اپنی سی کردیکھی مگر کیا کیجیے کہ میلاد سے لے کر آج یہ سن آپہنچا مگر قبلہ انقلاب کو نا آنا تھا نا آن کے دیے۔ پہلے پہل تو بڑے رنگین قسم کے انقلابوں کا دبدبہ تھ...

مزید پڑھیں
سیاستطنزومزاح

چراغ نما

جزیرہ نما کو ہی لیجیے؛ کہتے ہیں تین اطراف پانی  اور ایک طرف خشکی تو بدنصیب زمین جزیرہ نہیں رہتی بلکہ جزیرہ نما ہوجاتی ہے۔ بات اتنی سادہ اور آسانی سے سمجھ آنے والی ہے کہ ہمارے ایسے کوڑھ مغز  کے لیے گویا لغوی نمونہ ۔ اب کوئی قطب نما کہے تو  قطب چاہے ار...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

رد عمل

راہ چلتے اچانک کوئی آوارہ آپ کے اوپر ایک ننگی گالی اچھال دے تو اس پر رد عمل مختلف قسم کا ہوسکتا ہے۔ مثلا ایک صورت میں آپ برابر کی برہنگی کا مظاہرہ کرسکتے ہیں جس سے جواب آں‌غزل کا ایک سلسلہ شروع ہوسکتا ہے جس کا اختتام شاید ہی خفت کے سوا کچھ ہو۔ دوسری...

مزید پڑھیں
سیاستپاکستان

قاتلوں کو کچھ نا بولو۔

ہر زخمی اور ہلاک ہونے والے پر ہمارا دل خون کے آنسو روتا ہے لیکن قاتلوں کو کچھ نا بولو وہ معصوم ہیں دشمن کو پہنچانتے نہیں دشمن تو ان صوبوں میں رہتے ہیں جن کا وزیر اعلی شہباز شریف نہیں ہے۔ وہاں حملے کرو پنجاب میں کیوں کررہے ہو۔ چلو ایک قدم آگے بڑھ کر ی...

مزید پڑھیں
سیاستمعاشرہ

تعلیم کے خلاف مہم کیوں؟

بنیادی طور پر تعلیم یا آپ اسے جدید تعلیم بھی کہہ لیں تو قابل اعتراض نا ہوگا  کے میدان میں ہم کس سطح پر کھڑے ہیں یہ کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں۔ ایسی صورت حال میں جب کہ ہمیں ہنگامی بنیادوں پر جدید تعلیم کے فروغ کے لیے کوششیں کرنی چاہییں ایک منظم مہم کی صو...

مزید پڑھیں
سیاستطنزومزاح

اردو کی حتمی کتاب۔

نوٹ۔ یہ مضمون ابن انشاء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ہی لکھا گیا ہے؛ مماثلت نا ہونے کی صورت میں ادارہ ذمہ دار ہوگا۔ خودکش دیکھو سامنے خود کش حملہ آور آرہا ہے۔ ابھی چند لمحوں میں پھٹ جائے گا، خود جنت میں جائے گا اور باقی سب کے لیے دنیا جہنم بنادے گا...

مزید پڑھیں
انفارمیشن ٹیکنالوجیدیار غیر

آئیے کیری لوُگر بل پڑھیں۔

کیری لوُگر بل آج کل پاکستان میں ایک عظیم موضوع بحث بنا ہوا ہے۔ کسی کے نزدیک یہ پاکستان کی بہترین فتح اور صدر پاکستان کی سفارتی مہارت کا ثبوت ہے تو دوسری طرف اسے بھارت کی فتح قرار دینے والے بھی موجود ہیں۔ اور تو اور پاکستانی فوج نے بھی اس پر اپنے تحفظ...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

کانسپریسی پکوڑے

قارئین آج ہم آپ کو کانسپریسی پکوڑے بنانا سکھائیں‌گے جو آپ فوری طور پر کسی بھی قسم کے حالات میں ہر جگہ بنا سکتے ہیں۔  ویسے تو اس میدان میں‌ جعفر کی با تاج بادشاہی ہے لیکن ایک آدھی ترکیب جو ابھی ابھی نازل ہوئی ہے صرف بہبود عامہ کے لیے شائع کررہے ہیں او...

مزید پڑھیں
سیاستمعاشرہ

کی ورڈ: الطاف حسین؛ قادیانی؛

اگر آپ یہ سطور پڑھ رہے ہیں‌تو دراصل آپ بھی میری اُس کمینی حرکت کے جھانسے میں آچکے ہیں‌ جس کے لیے کسی شاعر نے کیا خوب کہا تھا کہ "کچے دھاگے سے چلے آئیں گے سرکار بندھے"۔ تو پہلے ہی قدم پر حلفیہ بیان دینا چاہتا ہوں کہ اس پوسٹ کا قطعا کوئی تعلق الطاف حسی...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

شرابی جمہوریت

افغانستان کے آنے والے الیکشن میں امریکی میڈیا کی دلچسپی سمجھ میں آنے والی بات ہے چناچہ آج کل چلتے پھرتے ریڈیو، ٹی وی پر افغانستان کے الیکشن کی خبروں پر نظر پڑجاتی ہے۔ آج این پی آر کا نمائندہ ایک افغان سیاستدان سے گفتگو کررہا تھا دلچسپ مکالمے سے ایک ا...

مزید پڑھیں
سیاستطنزومزاح

کالم نویس - 2

گرمیوں کی چھٹیاں کالم نگار کے لیے نہایت اہم ہوتی ہیں اور کالم نگار کے وہ دیرینہ دوست جو یورپی و امریکی ممالک میں مقیم ہیں ان پر انتہائی بھاری۔ کالم نویسی کیوں کہ اب ایک پیشہ بن چکا ہے بلکہ یوں کہا جائے کہ کالم نگار بھی اب پیشہ کرنے لگے ہیں تو کچھ بیج...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

مُلا نکولا سرکوزی

افق کے داہنے جانب کی انتہا پسندی پر تو ایک عالم میں شور برپا ہے لیکن بائیں بازو کی انتہا پسندی بھی اب پوری طرح‌ کھل کر سامنے آنے لگی ہے۔ اگلے دنوں فرانس کے رہنما نے برقعے کو اپنی تقریر کا موضوع بنایا اور ان کے نزدیک برقع مذہبی علامت نہیں بلکہ ماتحتی...

مزید پڑھیں
سیاستپاکستان

مولانا فضل الرحمن۔ ایک کیفیت

مولانا فضل الرحمن ایک ایسے سیاست دان ہیں جن کے بارے میں آپ کبھی وثوق سے نہیں کہہ سکتے کہ وہ کس کے ساتھ ہیں اور کس کے خلاف۔ وہ حکومت میں رہ کر اپوزیشن میں ہوتے ہیں اور کبھی اپوزیشن بینچوں پر بیٹھ کر وزارت کے مزے لوٹتے ہیں۔ اپنے فن میں اتنے طاق ہیں کہ...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

زبان غیر سے کیا شرح‌ آرزو کرتے

گو مشرف گو کی شاندار کامیابی کے بعد پیش خدمت ہے "گو طالبان گو"۔ امریکہ میں‌ گرما گرم بحث چل رہی ہے کہ امداد دی جائے کہ نہ دی جائے۔۔ صدر زرداری کے دورہ امریکہ المعروف بھیک مشن کے بابرکت موقع پر فوج کا اچانک حالت بیداری میں آنا بلاوجہ ذہن میں عجیب عجیب...

مزید پڑھیں
سیاستمعاشرہ

مبارکاں۔۔

لیجیے جناب۔۔ پاکستان کے عوام آپ کو مبارک ہو۔۔ پچھلے کتنے ہی مہینوں آپ ٹھڈے کھاتے رہے، فوجی حکومت سے محاذ آرائی مول لی، شہروں‌ شہروں‌ قریہ قریہ سر پہ خاک ڈالتے رہے اور آپ یہ سمجھتے رہے کہ عدلیہ کی بحالی کی تحریک چلا رہے ہیں۔۔ دیکھا پھر ہاتھ ہوگیا آپ ک...

مزید پڑھیں
سیاستپاکستان

ہمارا تجزیہ بھی سن لو یار

لاہور میں‌ سری لنکا کی ٹیم پر حملے کے بعد پاکستانی حکومت کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کی اہمیت بس اتنی ہی رہ گئی ہے جتنی کسی ڈوبتے بینک کے شئیر کی قیمیت۔ اس حملے کے مختلف پہلوؤں پر تجزیوں‌ اور تبصروں کا سلسلہ بڑی شدومد سے جاری ہے اور جب تک بات چیت کے لی...

مزید پڑھیں
سیاستطنزومزاح

حلال تعلیم

سنا ہے چوتھی تک تعلیم حلال ہوگئی ہے؟ ہاں‌یار سنا تو میں نے بھی ہے۔ لیکن چوتھی سے آگے کیوں نہیں؟ یار ملا ایف ایم کو پہلے پانچویں کی کتابیں پڑھ تو لینے دو پھر وہ فیصلہ کریں‌ گے۔

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

پاکستان کھپے ہی کھپے

اجمل قصاب پاکستانی ہے۔۔ اجمل قصاب پاکستانی نہیں‌ ہے۔۔ اجمل قصاب پاکستانی ہے۔۔ درانی یو آر فائرڈ۔ واقعات کے اس تسلسل کو سمجھنے کے لیے افلاطونی دماغ قطعا درکار نہیں‌ہے۔ "نادان دوست سے دانا دشمن بہتر ہے"‌ کے فارمولے کا حکومت پر اطلاق کریں تو نتیجہ یہی ن...

مزید پڑھیں
سیاستطنزومزاح

ہمارا "گے" طرز فکر

ہمارے مجبور ملک میں کئی حکومتیں‌آئیں وردیاں، شیروانیاں، واسکٹیں، پتلون کوٹ اورتو اور عمامے اور پگڑیاں بھی تسلسل سے شامل کارواں‌رہیں لیکن مجموعی طور پر ہم "گے" طرز حکومت کا خاتمہ نہ کرسکے۔ جناح‌ صاحب کو زندگی نے مہلت نہ دی لیکن انہوں نے "گے" باغات کا...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

ممبئی دہشت گردی کی بدلتی صورت حال

ممبئی دہشت گردی کے بعد سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات میں روزانہ کی بنیاد پر کشیدگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اس میں جہاں پاکستان کے حکومتی عمائدین کی نا اہلی کا بڑا ہاتھ ہے وہاں دونوں ملکوں کے میڈیا کے کردار کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا جو بجائے...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

دنیا کا گندا بچہ

پرائمری اسکولوں میں کلاس میں کم از کم ایک بچے کے لیے گندا بچہ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ اسکول میں‌ہونے والی ہر شرارت کا الزام اسی گندے بچے پر لگایا جاتا تھا چاہے اس بچے کا اس میں دور کا بھی ہاتھ نہ ہو۔ پاکستان کی موجودہ صورت حال بالکل ایسے ہی گند...

مزید پڑھیں
سیاستطنزومزاح

مرجاؤں زہر کھا کے

اتنی لے دے ہوچکی۔ فارن پالیسی میگزین نے تردید چھاپ دی۔ خیر خواہوں نے ڈھکے چھپے لفظوں میں بتا دیا۔ جو مخالف تھے انہوں نے تنقید کے تیز ترین نشتر چلا دیے ۔۔ لیکن کتے کی دم سیدھی ہو کے نہیں دے رہی۔ آج کا جنگ یعنی اصل وقوعہ کے کم از کم ایک ہفتے بعد کا اخب...

مزید پڑھیں
سیاستمعاشرہ

پاگل پن

البرٹ آئن اسٹائن کا کہنا تھا کہ ایک ہی عمل کو بار بار دہرانا اور مختلف نتائج کی توقع کرنا پاگل پن کی نشانی ہے۔ میں یہ تو نہیں کہہ سکتا کہ سیانا آدمی مستقبل میں جھانک کر پاکستانیوں کے طرز عمل کو دیکھ رہا تھا لیکن یہ طے ہے کہ اس قول کے مطابق ہم بحیثیت...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

چھوٹی سی بات

آج کے ایکسپریس اخبار میں جاوید چوہدری کا کالم کم و بیش سب کی نظر سے گزرا ہوگا۔ کیا آپ کے خیال میں ایک ابھی ابھی رونما ہونے والے واقعے کو اسطرح کا دیومالائی رنگ دینا درست ہے؟ یہ اتنا اہم واقعہ ہے کہ اس کے مثبت پہلوؤ کو اجاگر کرکے دنیا کے سامنے لانا چا...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

اوبامہ کہانی

میں کینیا کے ایک سیاہ فام آدمی اور کنساس کی ایک سفید فام عورت کا بیٹا ہوں۔ میری پرورش میرے سفید فام نانا جو دوسری جنگ عظیم میں فوج میں شامل تھے اور نانی جو انکی غیرموجودگی میں فورٹ لیون ورتھ میں قائم بمبار جہاز اسمبلی لائن میں‌ کام کرتی تھیں کی مدد س...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

کیا صرف یہودی ذمہ دار ہیں؟

دنیا میں اس وقت ایک اندازے کے مطابق 1۔1 بلین مسلمان بستے ہیں جبکہ اسکے مقابلے میں یہودیوں کی کل تعداد 14 ملین کے قریب ہے۔ تعداد کا یہ فرق اتنا وسیع ہے کہ اس کو سمجھنے کے لیے کسی  جمع تفریق کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں۔ فرض کر لیں کہ ایک بلین مسلمان رو...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

Hockey Mom vs Polo Dads

You might have learned by now that America's sweetheart GOP vice presidential nominee and “dangerously close” to be the first woman president of the United States; Sarah Louise Heath Palin is taking a job of internee president for a week or so. Yes!...

مزید پڑھیں
سیاستمعاشرہ

اسلامی نظام

پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کے لیے کم و بیش  ہر دوسرا شخص اسلامی نظام کے نفاذ کی تجویز پیش کرتا ہے۔ سادہ، موثر اور پرکشش نظر آنے والی اس اصطلاح‌ کا کیا مطلب ہے، اس نظام کی خصوصیات کیا ہیں اور کس طرح‌ جدید دور میں قومیت کے جھنڈے تلے اس کا نفاذ کیا جا...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

چھوٹی سی بات

بی بی سی میں ایک تصویر پر نظر پڑی اور میرا خیال ہے یہ طریقہ درست نہیں‌ ہے۔۔ وجہ درست ہوسکتی ہے طریقہ درست نہیں‌ ہے۔ اگر یہ جائز طریقہ ہے تو کل ایک امریکی بچہ سعودی عرب کے پرچم پر پیر رکھ کر کھڑا ہوتو ہماری چیخیں نہیں‌ نکلنی چاہییں۔۔ دوسری چھوٹی سی ب...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

نائن الیون۔ ایک تاریخی دن

آج ستمبر کی گیارہ تاریخ ہے ۔۔ پاکستان کے لیے تو اس دن ایک دکھ بابائے قوم کی وفات کی شکل میں‌ پہلے ہی موجود تھا لیکن سات سال پہلے ہونے والی ایک سفاک دہشت گردی نے نا صرف امریکہ بلکہ دنیا کی تاریخ کو ایک نئے موڑ پر لا کھڑا کردیا۔ نائن الیون سے وابستہ ک...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

یوم دفاع پاکستان

پاکستان کی داخلی اور خارجی صورت حال کسی طور امید افزا اور بہتر قرار نہیں دی جاسکتی۔ داخلی طور پر انتشار اور سیاسی ابتری کا ایک سلسلہ مستقل چل رہا ہے اور ماضی قریب میں رونما ہونے والی کچھ مثبت تبدیلیاں (عدلیہ کی بیداری، وکلا تحریک، الیکشن وغیرہ) برسوں...

مزید پڑھیں
سیاستمعاشرہ

کیا طالبان مسلمان ہیں؟

خود کش دھماکے معمول کی بات بن جائیں گے یہ سوچ سوچ کر ہی ہول اٹھتا ہے۔ ایک ہفتے میں دو مقامات پر اور دوسرے تو اتنے حساس مقام پر کہ کئی سوالوں اور خدشات کو جنم دیتا ہے۔ کہا جارہا ہے بلکہ تمام ہی ذرائع کے مطابق طالبان (پاکستان) نے ان دھماکوں کی ذمہ داری...

مزید پڑھیں
سیاستمعاشرہ

مبینہ یوم آزادی

لعن طعن سننا میرے لیے کوئی نئی بات نہیں خاص طور پر جب میں “مبینہ یوم آزادی“ کا فقرہ استعمال کرتا ہوں تو کئی لوگوں کو پتنگے لگ جاتے ہیں لیکن جو بات ہے سو ہے اس میں کیا ہوسکتا ہے۔ پہلے تو میری یہ بات سمجھ میں نہیں آتی کہ تقسیم دراصل ہوئی کب تھی۔ 3 جون...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

دی کراچی کڈز

ایک صاحب ہوتے ہیں عمران رضا۔ انہیں مشہور ہونے کی سوجھی۔۔ سوچا کیا کریں۔۔ کیا شارٹ کٹ اختیار کریں ۔۔ اچانک ان کے ذہن میں مشہور ہونے کا شارٹ کٹ آگیا۔۔ اسلام + پاکستان + مدرسہ = شہرت۔ نہ جانے کہاں سے دو پاکستانی نژاد امریکی ڈھونڈے جو جامعہ بنوریہ میں اپ...

مزید پڑھیں
سیاستطنزومزاح

ٹوپی ٹرانسفر

ٹوپی ٹرانسفر جیسے کھیل سے کون واقف نہ ہوگا۔ ہمارے لیے تو یہ قومی کھیل کا درجہ رکھتا ہے۔ اسکی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کے ملک کے چھوٹے سے چھوٹے آدمی سے لے کر صدر اور وزیر اعظم تک اس کھیل کو روزانہ کی بنیاد پر کھیلتے ہیں۔ صرف ان قارئین کی دل...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

بنیاد پرست کلیسا

ڈاونشی کوڈ مووی کو کلیسا میں‌ عکس بندی سے روک دیا گیا۔ تھوڑی دیر کے لیے تصور کیجیے کے کلیسا کے بجائے کوئی مسجد ہوتی اور روکنے والے پادریوں کے بجائے ملا ۔۔ دنیا میں بھونچال آجاتا۔۔ اتحادی طیاروں کے زنگ اتارے جانے لگ جاتے۔۔ مسلمان ملکوں میں قیامت آجاتی...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

یہ دن دیکھنے سے پہلے میں مر کیوں نہ گیا۔۔۔

یہ دن دیکھنے سے پہلے میں مر کیوں نہ گیا۔۔۔ بڑے دنوں کے بعد افغانستان کے عجیب سے صدر کی دھمکی سن کے مجھے نہ جانے کیوں یہ یاد آگیا۔۔ یعنی اب پاکستان کو یہ دن بھی دیکھنے تھے کے ایک شخص جو اپنے ملک میں چار قدم پیدل نہ چل سکتا ہوں دوسرے ملک وہ بھی پاکستان...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

شہر کراچی ہے جس کا نام

نیشنل پبلک ریڈیو آزادنہ خبروں کے حوالے سے ایک معتبر نام جانا جاتا ہے اور مجھے ذاتی طور پر اسکی خبروں اور تبصروں کا انداز بہت پسند ہے ۔ پچھلے دنوں اربن فرنٹیر کے نام سے ایک سیریز میں کراچی کے حوالے سے نہایت معلوماتی سیریل این پی آر پر نشر کی گئی۔ ارب...

مزید پڑھیں
سیاستطنزومزاح

کوا بریانی

آپ نے ٹی وی پر عموما کھانے پکانے کے پروگرام تو دیکھے ہی ہونگے جن میں زیادہ تر کھانوں کی ترکیبیں کوا بریانی کی ترکیبوں سے ملتی جلتی ہیں۔ کوا بریانی بنانے کی ترکیب نہایت آسان ہے۔۔ ایک کلو چاول میں حسب ذائقہ نمک اور بریانی مصالحہ ملا کر چھت پر چھڑک دیج...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

یہ کیسا احتجاج ہے؟

وہی کارٹون ہیں وہی ڈنمارک ہے اور سب سے مایوس کن بات کے ہمارا احتجاج کا طریقہ کار بھی وہی۔۔ ابھی پچھلی دفعہ بھی ہم خود سوزی کے اذیت ناک مراحل سے گزر کر اس نتیجے پر پہنچے تھے کہ ہمارا یہ طریقئہ احتجاج و اعتراض کسی صورت بھی ان گستاخان رسول کا کچھ بگاڑنے...

مزید پڑھیں
دیار غیرسیاست

ترکی میں احادیث کی ازسر نو تشریح

بی بی سی اردو کا باقاعدہ مطالعہ کرنے والوں کی نظر سے یقینی طور پر “ترکی احادیث کی ازسر نو تشریح“ کے نام سے نامہ نگار رابرٹ پگوٹ کی یہ خبر ضرور گزری ہوگی۔ اس بلاگ کا مقصد اس موضوع پر خالصتامثبت گفتگو کرنا ہے نا کے اس حساس موضوع کو بنیاد بنا کر مزید فت...

مزید پڑھیں
سیاستمعاشرہ

بیمار ذہنیت

ایک طرف تو غیر قانونی طور پر معزول ججوں کو عدلیہ میں موجود کالی بھیڑوں کی طرف سے گھر خالی کرنے کے نوٹس جاری کیے جارہے ہیں تو دوسری طرف اپنے عہدے کی میعاد سے کہیں زیادہ منصب سپہ سالاری سے چمٹے رہنے کے بعد اسکی جان چھوڑنے کے بعد بھی صدر محترم آرمی ہاؤس...

مزید پڑھیں
سیاستپاکستان

میاں، بی بی راضی، تو کیا کرے گا قاضی؟

جنرل (ر) پرویز مشرف کے حکومت پر قابض رہنے کے جہاں کئی عوامل ہیں وہیں ایک سب سے بڑا سبب سیاستدانوں کے روپ میں فوج کے حامی بھی ہیں۔ مسلم لیگ (ق) کے جائز اور مولانا فضل الرحمن کے ناجائز تعلقات تو کسی صورت ڈھکے چھپے نہیں ہیں لیکن دوسری پارٹیاں جو بظاہر...

مزید پڑھیں
سیاستپاکستان

غریب ملک کے فوجی جرنیل

ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ فوج کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑھ گئیں ہیں ۔۔ لیکن خاتون کیا کریں ؟ اب اگر سچائی آپ کو وارے نہیں کھاتی تو اس میں محقق کا کیا قصور ہے ۔۔ ڈاکٹر صاحبہ کی کتاب “ملٹری انک“ پڑھنے والے انکی تحقیق اور عرق ریزی کے ق...

مزید پڑھیں
سیاستطنزومزاح

لو کر لو بات۔

صورت حال یہ ہے کہ کھال اترنے والی ہے لیکن اس سے پہلے نئی کھال یعنی شیروانی تیار کرلی گئی ہے۔۔ عدلیہ کو شدت پسندوں سے پاک صاف کردیا گیا ہے اور عدلیہ نے ایک دفعہ پر تجدید عہد وفا کرلیا ہے ۔۔ کوئی لمحہ ہے جب صدر صاحب شیروانی میں جلوہ افروز ہونگے پھر عرض...

مزید پڑھیں
سیاستپاکستان

سول سوسائٹی کی بقا کا فیصلہ کن معرکہ

ایسا نہیں ہے کے قدرت کسی کی مکمل بربادی اور تباہی کو اسکی تقدیر بنادیتی ہے بلکہ قدرت ایک نظام کے تحت افراد اور قوموں کو بارہا اپنی تقدیر اپنی پسند کے مطابق ڈھالنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔ جو افراد اور قومیں ایسے مواقع کا فائدہ اٹھا کر اپنے لیے درست راس...

مزید پڑھیں
سیاستپاکستان

مارشل لاء ۔ تلخ حقائق جن کا سامنا اب ضروری ہے

پاکستان میں مارشل لاء کا نفاذ دراصل کوئی انہونی نہیں بلکہ یہی اس حکومت کا اصل چہرہ ہے اس طرح حکومت نے صرف اپنے منہ سے عسکری جمہوریت کا نقاب اتار پھینکا ہے۔ میرے بلاگ کا مقصد صورت حال کو واضح کرنا ہے۔ مارشل لاء کے نفاذ سے اب تک میں اپنے جذبات کے ٹھنڈے...

مزید پڑھیں
پاکستانطنزومزاح

دنيا كا سب سے عقلمند انسان

ايك پاگل سے كسي نے دريافت كيا كے اگر تم كو پاكستان كا صدر بنا ديا جائے تو تم كيا كرو گے؟ پاگل نے جواب ديا، سب سے پہلے سندھ كے وزير اعلي كو تبديل كروں گا كيونكہ وہ ايسے بيانات ديتے ہيں جو ہم پاگل ہوكے بھي نہيں سوچ پاتے۔ ان ہي بلاگز ميں آپ موصوف كے كئي...

مزید پڑھیں