ایپل نے بالآخر آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم ورژن 3 کا اجراء‌کردیا۔ حیرت انگیز طور پر آئی فون کے نئے ماڈل آئی فون تھری جی ایس کی فروخت سے دو دن پہلے ہی نئے آپریٹنگ کو آئی فون کے پرانے صافین کے لیے مارکیٹ‌ میں لے آیا گیا ہے۔ اس نئے سسٹم میں یوں تو کئی فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے لیکن چند چیدہ چیدہ خصوصیات کچھ اسطرح سے ہیں۔

۔ کٹ، کاپی اور پیسٹ کی سہولت۔ اس کے ذریعے صرف ٹیکسٹ ہی نہیں بلکہ تصاویر اور ایچ ٹی ایم ایل یا رچ کانٹینٹ بھی کاپی کیے جاسکتے ہیں

۔ پہلے سے موجود اسٹاک ایپ میں نئی سہولیات۔ اسٹاک سے متعلقہ خبریں‌ اور لینڈ اسکیپ موڈ میں دو تاریخوں کے بیچ قیمت کا موازنہ کرنے کا فیچرز ۔ صوتی یادشتیں محفوظ کرنے کے لیے نئی اپیلیکیشن۔ ۔ آئی ٹیون کے ذریعے ویڈیوز اور فلمیں خریدنے کی سہولت۔ ۔ آئی فون گلوبل سرچ ایپ جس کی مدد سے آئی فون میں‌ قریبا ہر چیز ڈھونڈی جاسکتی ہے۔ ۔ ای میل میں سرچ اور لینڈ اسکیپ ویو کا اضافہ جس کی وجہ سے تیز رفتار ٹائپنگ ممکن ہوگئی ہے۔

اسکے علاوہ لاتعداد چھوٹی بڑٰی خوبیاں ہیں جن کی مکمل تفصیلات یہاں دیکھی جاسکتی ہیں۔

ہمارے کام کی جو چیز اس بار شامل کردی گئی ہے وہ ہے عربی کی مکمل سپورٹ۔ اب عربی میں آئی فون تو اپنے مکی صاحب ہی استعمال کرسکتے ہیں‌ لیکن اس کا فائدہ اردو کو یوں ہوا کے اردو کی تمام ویب سائٹس اب بھرپور طریقے سے دیکھی جاسکتی ہیں۔ آئی فون کے سلسلے کی پچھلی عرضداشتوں میں پہلے ہی میں سفاری براؤزر کی خوبیوں‌پر روشنی ڈال چکا ہوں اور نیچے دیے گئے اسکرین شاٹس سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں‌کہ ایک موبائل فون پر کس قدر شاندار اردو براؤزنگ ممکن ہوگئی ہے۔

اب ایک دن کا اور انتظار ہے اور جیسے ہی آئ فون تھری جی ایس ہاتھ میں‌ آتا ہے تو اس میں موجود نئے فیچرز پر ذاتی تجربات پر مبنی پوسٹ‌ کے ساتھ پھر حاضر ہوں گا۔