گذشتہ دنوں دو نئے کھلونے ہمارے کلیکشن کا حصہ بنے تو سوچا کیوں نا تفصیلات بلاگ کی جائیں‌تو جناب ایک تو ہے ہمارا باون انچ ایچ ڈی ٹی وی اور دوسرا بلیو رے پلیر۔
ٹی وی خریدنے کے لیے تو کافی سے زیادہ ریسرچ کرنی پڑی کیونکہ اب اتنے زیادہ متغیر ٹی وی کے میعار کا حصہ بن گئے ہیں کہ ٹی وی کا انتخاب کرنا بھی اب ایک تیکنیکی موضوع معلوم ہوتا ہے۔ خیر جناب کافی سارے برانڈز پر ریسرچ کرنے کے بعد میعار اور قیمت کو مدنظر رکھتے ہوئے سام سنگ پر نظر انتخاب ٹہری اور یہ والے حضرت ٹی وی اور یہ والے بلیورے پلیر صاحب کو گھر میں داخلے کی اجازت مل گئی۔

سام سنگ ایل این 52 اے750  کے اس ماڈل کی سب سے اچھی بات اس کا 120 ہرٹز ہونا اور ساتھ ساتھ اس کا کنٹراسٹ ریشو ایک کے مقابلے میں پچاس ہزار ہے جو اچھی کوالٹی کی پکچر کے لیے بہت ضروری ہے  خاص طور پر جب آپ ہائی ڈیفینیشن کو خوش آمدید کر رہے ہوں‌ اور اس کا ریسپانس ٹائم بھی صرف 4 ملی سیکنڈ ہے جو تیز بدلتے مناظر سے گھوسٹ اثر ختم کرنے کے لیے بہت ضروری ہے۔سام سنگ کے اس ماڈل میں جس چیز نے سب سے زیادہ متاثر کیا وہ اس کا نیٹ ورک انٹرفیس تھا جس کی بدولت نہ‌صرف یہ کہ انٹر نیٹ سے کچھ آر ایس ایس فیڈز ٹی وی پر دیکھی جاسکتی ہیں بلکہ گھر کے کمپیوٹر پر موجود تصاویر اور ویڈیوز بھی لوکل نیٹ ورک کے ذریعے ٹی وی پر دیکھی جاسکتی ہیں‌۔ اسکے علاوہ 3 ایچ ڈی ایم آئی، 2 کمپونینٹ، 1 اےوی، 1 وی جی اے اور 1 یو ایس بی پورٹ‌کی سپورٹ کے ساتھ یہ بہت ہی شاندار مشین ہے اور ٹی دیکھنے کا مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔

From Blog

دوسرے صاحب یعنی سام سنگ پی-2550 بلیو رے پلیر بھی خوب ہیں۔ بلیو رے کوالٹی تو محسوس کرنے کی چیز ہے اور ایک دفعہ جب آپ یائی ڈیف پر ایکشن مووی مثلا دی میٹرکس دیکھ لیں تو پھر سنیما جانے کی ضرورت نہیں‌رہتی۔ اس بلیو رے پلیر کی خاص بات یہ ہے کہ یہ بھی انٹر نیٹ سے متصل رہتا ہے‌ اور اپنے آپ کو اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کے علاوہ نیٹ فلکس سے مووی براہ راست اسٹریم کرنے اور پینڈورا ریڈیو سے آڈیو اسٹریم کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے۔
ایچ ڈی ایم آئی، یو ایس بی اور آپٹیکل ڈیجیٹل آڈیو آؤٹ پٹ کے ساتھ بلیو رے کے شائقین کے لیے یہ ایک بہت ہی بہترین پلیر ہے۔

From Blog