اگر آپ اس بلاگ کو رونق بخشتے رہے ہیں تو شاید آپ نے تبدیلی کو محسوس کیا ہوگا۔ کافی تگ و دو کے بعد تھیم میں تبدیلی لائی گئی ہے۔ مناسب سمجھیں تو اپنی رائے کا اظہار بھی کریں اور بہتری کے لیے تجاویز کا ہمیشہ کی طرح خوشدلی سے خیر مقدم کیا جائے گا۔
انٹر نیٹ ایسپلولر فی الحال ضدی بچے کی طرح اڑا ہوا ہے باقی سارے براؤزرز میں تو تھیم کو سدھا لیا گیا ہے۔ کچھ فیچرز غائب ہوسکتے ہیں اور کچھ فیچرز وقتی طور پر مسئلے بھی پیدا کررہے ہیں اگر عین آپ کی آمد کے موقع پر کسی پلگ ان نے کوئ شرارت کردی ہے تو میری طرف سے پہلے سےہی معذرت قبول کریں۔