ہفتہ بلاگستان کے اس"یوم اردو بلاگنگ" پر مزید بقراطیوں سے بہتر لگا کہ پچھلے دنوں لکھے گئے اچھے مضامین جو شاید کئی نئے بلاگرز کی نظروں سے نہ گزرے ہوں ان کا ربط فراہم کردیا جائے۔ بنیادی طور پر زیادہ تر مضامین منظرنامہ پر نقطہ نظر کے سلسلہ میں ہی لکھے گئے ہیں اور خاص طور پر نبیل حسن نقوی کا مضمون اردو بلاگنگ کا منظر نامہ بہت ہی اہم ہے۔ اس کے علاوہ زکریا نے اپنے بلاگ میں بھی آج اہم تحریر شائع کی ہے جس سے کئی بلاگرز کے ذہنوں میں بلاگنگ کے حوالے سے موجود سوالات کے جوابات مل سکیں گے۔ فی الحال یہ روابط ملاحظہ کیجیے اور کیا ہی بہتر ہو کہ اچھے دستیاب وقت میں ان مضامین کو پڑھا جائے۔
اردو بلاگنگ کا منظر نامہ از نبیل حسن نقوی بلاگنگ کیا ہے؟ از میرا پاکستان بلاگنگ کیا ہے؟ از راشد کامران اردو بلاگ انگریزی بلاگ از شاہ فیصل
اور ایک نئے اردو بلاگر کے لیے بدتمیز کے بلاگ پر "نئے اردو بلاگرز کے لیے" ایک مکمل صفحہ موجود ہے جہاں اردو بلاگنگ کے اسرارو رموز اور قاری قابو کرنے کے پیچیدہ گر سیکھے جاسکتے ہیں۔ اور اگر اس کے بعد بھی آپ بضد ہوں کے آپ کو بلاگنگ نرڈ بننا ہے تو پھر جہانزیب کے بلاگ اردو جہاں کے یہ مفید لنکس آپ کے لیے مشعل راہ ثابت ہوں گے۔
ونڈوز پر اردو لینکس پر اردو اردو سانچہ بنائیں۔
ان تمام مفید لنکس سے حاصل شدہ معلومات سے تشفی نہ ہوسکے تو پھر "خاور کھوکھر" کی شاگردی اختیار کیجیے اور بلاگ لکھنے کا اصل ڈھنگ سیکھیے۔ اور اگر یہ تمام مراحل طے کرنے کے بعد بھی آپ کے ذہن میں یہ سوال اٹھے کہ "اردو بلاگنگ کیاہے" تو پھر ہوسکتا ہے کہ
افتخار اجمل صاحب آپ کو مثال بنا کر دوسرے بلاگرز کی تربیت کا اہتمام کریں
میرا پاکستان کے افضل صاحب آپ سے سبق حاصل کرتے ہوئے اپنے بلاگ کو مزید بہتر بنائیں
یا پھر جعفر کے دسترخوان پر آپ کے بلاگ کی ڈش بنا دی جائے
اور یہ بھی ممکن ہے کہ صریرہ خامئہ وارث پر آپ کے بلاگ کا نوحہ تحریر ہو
ان تمام باتوں سے بچنے اور ابو شامل کی توجہ حاصل کرکہ وکی پیڈیا کا مضمون بننے کی کوشش کریں ورنہ آپ کی داستان یوں بھی بیان کی جاسکتی ہے۔