۔۔ پہلا منظر ۔۔
تو آپ کے خیال میں انڈئی بھٹکے ہوئے لوگ ہیں؟
جی بالکل، جب انہیں اس حق بات کا ہی نہیں پتہ کہ بغیر مرغی انڈے کا پیدا ہونا محال ہے اور بجائے مرغی کی پوجا کرنے کے انڈے کی پوجا میں لگے ہیں تو آپ انہیں کیا کہیں گے؟ بس اب کی بار ہم انہیں مٹا کر ہی رہیں گے۔ آپ ہمارے ساتھ ہی ہیں نا؟ یہ بھی کوئی پوچھنے کی بات ہے۔

۔۔ دوسرا منظر ۔۔
تو آپ کے خیال میں مرغئی بھٹکے ہوئے لوگ ہیں؟
جی بالکل۔ جب اصل اوتار کو چھوڑ کر مرغی کی پوجا میں لگے ہیں اور انڈا کھاتے انہیں ذرا شرم نہیں آتی تو آپ انہیں کیا کہیں گے؟ بس اب کی بار ہم انہیں مٹا کر ہی رہیں گے۔ آپ ہمارے ساتھ ہیں نا؟‌ یہ بھی کوئی پوچھنے کی بات ہے؟

ویسے آپ ہیں کون؟‌ ہماری چھوڑیے جی۔۔ ہمارا تو پولٹری کا کام ہے۔