ڈاکٹر عائشہ صدیقہ کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ فوج کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑھ گئیں ہیں ۔۔ لیکن خاتون کیا کریں ؟ اب اگر سچائی آپ کو وارے نہیں کھاتی تو اس میں محقق کا کیا قصور ہے ۔۔ ڈاکٹر صاحبہ کی کتاب “ملٹری انک“ پڑھنے والے انکی تحقیق اور عرق ریزی کے قائل ہیں ۔۔
پاکستان بین الاقوامی سطح پر ایک غریب ملک مانا جاتا ہے اور کیوں نہ ہو کے آدھی آبادی کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں اور ایک بہت بڑی آبادی دن بھر میں اتنی اجرت بھی نہیں پاتی جتنی کئی ملکوں میں لوگ کافی کا ایک کپ پینے میں ڈکار جاتے ہیں۔ ڈاکٹر صاحب کی تازہ ترین تحقیق کے مطابق کھال اتارنے کے بعد جنرل (ر) پرویز مشرف صاحب ان مراعات کے حقدار ہونگے۔۔ آب آپ کو پتہ چلا حضرت اتنے اداس کیوں تھے ۔۔ کیوں آنکھیں بھر بھر آتی تھیں۔۔ کیوں اتنے بدحواس ہورہے تھے اور کیوں آواز بھرائی ہوئی تھی۔۔۔ جب جنرل (ر) ہو کر یہ مراعات ہیں تو پھر حاضر جنرل کی کیا بات ہے۔۔