پبلک ریڈیو انٹرنیشنل یعنی پی آر آئی کے متعلق میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں کہ آزاد خبروں کے حصول کا ایک بہت اہم ذریعہ ہے. پی آر آئی پر نشر ہونے والا ایک سلسلہ دی ورلڈ کے نام سے مشہور ہے جس میں دنیا بھر کی اہم خبروں کا ایک بہت ہی مفصل جائزہ نشر کیا جاتا ہے۔ آج 18 تاریخ کو ایک بہت ہی دلچسپ رپورٹ اردو میں انگریزی کی ملاوٹ کے حوالے سے نشر کی گئی۔ اس پروگرام کو یہاں سنا جاسکتا ہے اور آخر میں یہ ضرور بیان کریں کہ آیا آپ رپورٹ سے متفق ہیں یا کوئی اور نکتہ نظر رکھتے ہیں۔