سچ پوچھیے تو مجھے اردو نسخ ایشیا ٹائپ ایک آنکھ نہیں بھاتابس مجبورا کام چلانا پڑتا ہے۔ لیکن صاحب اگر کوئی متبادل موجود ہو اور آنکھوں کو بھلا بھی لگے تو استعمال کرنے میں کیا حرج ہے ۔۔ اور اگر کوئی خاص وجہ نہ ہو تو دوسروں کو بانٹنے میں بھی کوئی حرج نہیںہے چناچہ اگر آپ بھی متبادل کی تلاش میں ہیں تو یہاں سے تین فانٹس ڈاؤن لوڈ کریں اور انسٹال کر کے دیکھیں اگر کچھ اچھے معلوم ہوں تو اپنے بلاگ پر بھی استعمال کریں اور خاکسار کو دعاؤں میںیاد رکھیں ۔۔ فانٹس کے نام تھوڑے عجیب و غریب ہیں ۔۔ لیکن کہتے ہیں نام میں کیا رکھا ہے ۔
یہ تینوں فانٹس میں پہلے بھی اپنے بلاگ کی پرانی ٹیمپلیٹ میں استعمال کرتا رہا ہوں مگر لینکس اور میک پر کچھ مسئلے کھڑے کیا کرتاتھا لیکن اب انکو حل کرلیا گیا ہے تو تقریبا ہر جگہ ایک جیسے ہی نظر آتے ہیں ہاں وہ فائر فاکس کا پنگا یعنی پانگو تو آپ لوگ جانتے ہی ہیں ۔۔ ایک اور خاص بات۔۔ سفاری میں بین الاقوامی فانٹس کی سپورٹ آگئی ہے اور فانٹس رینڈرنگ کی تو کیا بات ہے ۔۔ انتہائی بھلے معلوم ہوتے ہیں ۔ ہاں اردو پیڈ کو شاید اپ ڈیٹ کرنا پڑے کیونکہ اردو لکھنے میں نہیں آرہی۔۔۔ سفاری کا ایک بڑا فائدہ یہ ہوگا کے میک کے لیے بھی سائٹ ٹیسٹ ہوجائے گی اور آئی فون میں بین الاقوامیت کی سپورٹ آتے ہی فون پر بھی لکھنا لکھانا شروع ہوجائے گا ۔۔ واہ جی واہ ۔۔ بلاگ کوئی پڑھے نہ پڑھے لیکن ایس ایم ایس ٹائپ کرنے کے لیے اچھا کھلونا ہاتھ آجائے گا :)