سب سے پہلے تو “لیٹ لطیف“ بننے کی معذرت لیکن پچھلے دو ہفتے مصروفیات ضرورت سے زیادہ بڑھی ہوئی تھیں۔
جہانزیب نے ٹیگ کا یہ کھیل شروع کیا اور مجھے ماوراء، ابوشامل، خرم شہزاد اور محمد وارث صاحب نے ٹیگ کیا اور بدتمیز (صاحب) نے یاد دہانی کروائی۔ آپ احباب کا شکریہ۔
اس کھیل کے قوانین
ا) کھیل کے قوانین جوابات دیتے وقت ارسال کرنا ہوں گے ۔
ب) جِس نے آپ کو اس کھیل سے منسلک کیا ہے، اُسکی تحریر کا حوالہ دینا لازمی ہے ۔
ج) سوالات کے اخیر میں آپ مزید پانچ لوگوں کو اِس کھیل سے منسلک کریں گے، اور اس کی اطلاع متعلقہ بلاگ پر نئی تحریر میں تبصرہ کر کے دیں گے ۔
سوالات اور جوابات
1) اِس وقت آپ نے کِس رنگ کی جرابیں پہنی ہوئی ہیں؟
سیاہ۔ میری ساری جرابیں سیاہ ہیں
2) کیا آپ اس وقت کچھ سُن رہنے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا؟
پبلک ریڈیو انٹرنیشنل
3) سب سے آخری چیز جو آپ نے کھائی تھی کیا تھی؟
ایک اچھے دوست کے گھر کوفتے
4) سب سے آخری فلم کونسی دیکھی ہے؟
A Raisin in the Sun
5) آپ کا پسندیدہ قول کیا ہے؟
ًمیں نے ایک خواب دیکھا ہے۔
6) کل رات بارہ بجے آپ کیا کر رہے تھے؟
گاڑی ڈرائیو کر رہا تھا۔
7) کِس مشہور شخصیت زندہ یا مردہ سے آپ مِلنا چاہیں گے؟
جارج بش ( انسانی تاریخ میں ایسی غلطیاں روز روز نہیں ہوتیں )
غصہ میں اپنے آپ کو پرسکون کِس طرح کرتے ہیں؟
غصہ کر کے۔
9) فون پر سب سے آخر میں کِس سے بات ہوئی؟
امی سے
10) آپ کا پسندیدہ تہوار کونسا ہے؟
ہر تہوار جو اپنے ساتھ دو اضافی چھٹیاں لے کر آئے۔
اس تحریر کو پڑھنے والا ہر خاص و عام اپنے آپ کو ٹیگ شدہ سمجھے کیونکہ ٹیگ زیادہ ہوگئے ہیں اور بلاگرز کم پڑ گئے ہیں :)