لیجیے صاحب ایپل کی محبت میں ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے ہم نے اپنا ذاتی میک منی آخر کار خرید ہی لیا۔۔ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر کی ضرورت کو پورا کرنے اور گھریلو ساختہ نیٹ ورک میں تنوع پیدا کرنے لیے میک کی ضرورت انتہائی شدت سے محسوس کی جارہی تھی جس کو ہم نے چھ سو ڈالر کی قربانی دے کر پورا کر ہی لیا۔
![]() |
مائکروسافٹکے اپنے بنائے ہوئے کئی ٹولز موجود ہیں جیسے میک لیے میڈیا پلیر، میک کے لیے آفس اور میک کے لیے ایم ایس این میسنجر۔ اور مائیکروسافٹ کی اپنی ویب سائٹ سے آپ آر۔ڈی۔پی کلائنٹ ڈاؤنلوڈ کرکے ونڈوز سیشن میک پر رہتے ہوئے استعمال کرسکتے ہیں۔
![]() |
دوسری فکر اردو کی تھی اور جناب اردو کی اب کوئی فکر نہیں۔۔ فائر فاکس اور سفاری دونوںمیں سب ٹھیک ہے۔۔ لکھنا، پڑھنا، پڑھ کر لکھنا ۔۔ سب بالکل مناسب طریقے سے ہوتا ہے۔
آئی فون کے سافٹ ویر کی تیاری کے لیے یہ انتہائی قدم اٹھانا پڑا کیونکہ آئی فون کی ایس ڈی کے ابھی صرف اور صرف میک پر ہی دستیاب ہے لیکن اپنے اس اقدام سے نہ صرف یہ کہ خوشی ہوئی بلکہ وہ تمام لوگ جو ونڈوز سے تنگ اور لینکس سے خوفزدہ ہیں انکے لیے میک منی ایک نہایت مناسب سودا ہے۔



