اردو بلاگستان میں حالیہ دنوں میں کئی عمدہ اور میعاری بلاگرز کی شمولیت ہوئی ہے اور یہ ایک خوش آئند بات ہے سلسہ اب ایک توازن کی طرف جاتا دکھائی دے رہا ہے۔ ہمارے ایک اور ساتھی نے بھی بے حد اصرار کے بعد بالآخر اردو بلاگنگ کی دنیا میں قدم ر کھ دیا ہے اور اب ان کے اردو بلاگز "عدنان مسعود کی سخن آرائیاں" پر پڑھے جاسکتے ہیں۔ تازہ شائع شدہ پوسٹ "تہذیبی نرگسیت"(کتاب) کا ایک تنقیدی جائزہ ہے اور اس تعارفی پوسٹ کا محرک بھی کہ ایک عمدہ پوسٹ لوگوں کی نظروں میں ضرور آنی چاہیے۔