دوسري سالگرہ اس ليے كہ كم و بيش آج ہي كي تاريخ ميں اس بلاگ پر پہلا مضمون پوسٹ كيا گيا تھا چناچہ تاريخوں كے الٹ پھير كے حساب سے آج اس بلاگ كي دوسري سالگرہ ہے :)۔ پہلي برسي اسليے كے آج ہي كے دن ايك سال پہلے ميں نے اس قالب كو ورڈ پريس پر منتقل كرنے كا سوچ ليا تھا چناچہ اس قالب كي اسي دن موت ہوگئي تھي۔۔ اور ہجرت سے تو اردو بلاگر واقف ہي ہيں اور شايد تمام بلاگرز كم از كم ايك ہجرت سے تو گزر ہي چكے ہيں تو جناب ہماري ہجرت بھي مكمل ہوئي اور اب سے ٹھيك دو دن كے بعد يہ بلاگ يہا منتقل كر ديا جائے گا ۔

ہجرت ميں اتني دير كيوں ہوئي اسكي كئي وجوہات ہيں۔ اولا تو يہ كہ يہ بلاگ ميرا خود پروگرام كيا ہوا ہے تو اسكو چھوڑنا ايك جذباتي مسئلہ تھا :) دوم يہ كہ ورڈ پريس پي ايچ پي بر بنا ہوا ہے جسكو ميں اب تك بچوں كا كھلونا سمجھا كرتا تھا (اب ميري رائے بدل گئي ہے) كيونكہ ميں پچھلے سات آٹھ سال سے جاوا پروگرامنگ كررہا ہوں۔ ابھي جب ميں جاوا ميں ورڈ پريس جيسي اپليكيشن كي تلاش كي تو وہ تو مجھے مل گئي اور وہ بھي اپاچي كي ويب سائٹ پر رولر كے نام سے ۔ ليكن جب جاوا ہوسٹنگ كے ريٹ چيك كيے تو ہوش اڑ گئے اور پھر لا محالہ ورڈ پريس ہي انسٹال كر ليا ليكن اسكا سورس ديكھنے كے بعد يہ اندازہ ہوا كے اسكے كوڈ كي كوالٹي بہت بہتر ہے ۔۔ ورڈ پريس پر مشكل ترين چيز تھيم كي سيليكشن ہے كيونكہ اتني تھيمز دستياب ہيں كے آدمي اپنے آپ كو ايسا محسوس كرتا ہے جيسے كھلونے كي دكان ميں بچہ ۔۔ خير ايك تھيم پسند آئي تو اس كو قوميا ليا ۔۔ اگر ورڈ پريس كے گروز كي نظر سے يہ مضون گزرے اور وہ ميري نئي ويب سائٹ پر كلك بھي كرليں تو اپني ماہرانہ رائے سے ضرور مستفيد فرمائيے گا۔